دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Huquq Ul Ibad Kaisay Maaf Hon | حقوق العباد کیسے معاف ہوں

book_icon
حقوق العباد کیسے معاف ہوں

العبادسے متعلق رسالہ مبارکہ ’’أعْجَبُ الإمْدَادِفِيْ مُکَفرَاتِ حُقُوْقِ الْعِبَاد‘‘ تحریر فرمایا جس میں  حقوق العباد کے معاف ہونے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے ایک قاعدہ کلیہ بھی بیان فرمایاکہ ’’حق العبد بے معافیِ عبد، معاف نہیں  ہوتا‘‘ ۔  لیکن ساتھ ہی پانچ ایسے افراد کا ذکر بھی فرمایا کہ اگر ان پانچ افراد سے حقوق العباد کی ادائیگی میں  تقصیرات ہو جائیں  تو بھی اللہ عَزَّ    وَجَلَّ ان حقوق کی ادائیگی اپنے ذمۂ کرم پر لے کر صاحبِ حق کو راضی فرمائے گا ۔

          اسی طرح لوگوں  کے حقوق پامال کرنیوالوں  کے متعلق احادیث میں  جو وعیدیں  وارد ہوئیں  ہیں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ان کا بھی ذکر اپنے اس ’’رسالہ‘‘ میں  فرمایا جن کے مطالعہ سے ایک طرف تو اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ حقوق کا ادا نہ کرنا کس قدر خسارے کا باعث ہوسکتا ہے تو دوسری طرف حقوق کی ادائیگی کا جذبہ بھی بیدار ہو تا ہے یقینا اس لاجواب ’’رسالہ‘‘ کو پڑھنے کی برکت سے نیکیاں  کرنے اور گناہوں  سے بچنے اور خاص کر بندوں  کے حقوق کی ادائیگی کا ذہن بنے گا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ۔ لہٰذا خود بھی اس ’’رسالہ ‘‘کا مطالعہ فرمائیں  اور اِصلاحِ امت کی خاطر دوسروں  کو بھی پڑھنے کی ترغیب دلائیں ۔  

          اس ’’رسالہ‘‘ پر تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت ِ اسلامی کی مجلس ’’المدینۃ العلمیۃ‘‘ کے مَدَنی علماء نے بڑی جانفشانی سے کام کیا جس کا اندازہ ذیل میں  دی گئی کام کی تفصیل سے لگایا جاسکتا ہے :

 ۱ ۔   آیات واحادیث اور دیگر عبارات کے حوالہ جات کی مقدور بھر تخریج کی گئی ہے ۔

۲ ۔   مشکل الفاظ کے معانی اور اُن کی تسہیل کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ عام قاری کو بھی یہ ’’رسالہ‘‘ پڑھنے میں  دشواری محسوس نہ ہو ۔

۳ ۔   آیاتِ قرآنیہ کو منقش بریکٹ {  }، متنِ احادیث کو ڈبل بریکٹ ((  ))، کتابوں  کے نام اور دیگر اہم عبارات کو Inverted commas ’’  ‘‘سے ممتاز کیا گیا ہے ۔  

۴ ۔   نئی گفتگو نئی سطرمیں  درج کی گئی ہے تاکہ پڑھنے والوں  کو با آسانی مسائل سمجھ آسکیں ۔  

۵ ۔   فہرست میں اہم نکات کو جدا جدا لکھ کر پورے رسالہ کا اجمالی خاکہ پیش کر دیا گیا ہے ۔

 ۶ ۔   آخر میں  مآخذ ومراجع کی فہرست، مصنفین ومؤلفین کے نام بمع مطابع کے ذکر کر دی گئی ہے ۔

          اس ’’رسالہ‘‘ کے پیش کرنے میں  آپ کو جو خوبیاں  دکھائی دیں  وہ اللہ عَزَّ    وَجَلَّ کی عطا، اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نظر کرم، علمائے کرام رحمہم اللہ تعالٰی بالخصوص شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری مد ظلہ العالی کے فیض سے ہیں  اور جو خامیاں  نظر آئیں  ان میں  یقینا ہماری کوتاہی ہے ۔  

          قارئین خصوصاً علمائے کرام دامت فیوضہم سے گزارش ہے کہ اس ’’رسالہ‘‘ کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں  ہمیں  اپنی قیمتی آراء سے تحریری طور پر مطلع فرمائیں ۔

دعا ہے کہ اللہ تعالٰی اس ’’رسالہ‘‘ کو عوام و خواص کے لیے نفع بخش بنائے !

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم !

شعبۂ کتبِ اعلٰی حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن     (مجلس المدینۃ العلمیۃ)

 

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم

رسالہ

أعْجَبُ الإمْدَاد

في

مُکَفِّرَاتِ حُقُوْقِ العِبَاد

۱۳۱۰ھ

(بندوں  کے حقوق کا کفارہ ادا کرنے والے امور کے بارے میں  انتہائی حیران کن امداد)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن