دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Huquq Ul Ibad Kaisay Maaf Hon | حقوق العباد کیسے معاف ہوں

book_icon
حقوق العباد کیسے معاف ہوں

            اور بے شک بے حصولِ معرفتِ الٰہی، اِطاعتِ ہوائے نفس سے باہر آنا سخت دشوار، یہ بندگانِ خدا نہ صرف عبادت بلکہ طلب واِرادت بلکہ خود اصل ہستی ووجود میں  اپنے رب جلَّ مجدُہ کی توحید کرتے ہیں ۔ ([1]) لا إلہ إلا اللہ ( اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں ۔  ت) کے معنی عوام کے نزدیک :   لا معبود إلا اللہ (اللہ کے سوا کوئی ایسا نہیں  جس کی عبادت کی جائے  ۔ ت) خواص کے نزدیک :   لا مقصود إلاّ اللہ (اللہ کے سوا کوئی مقصود ومطلوب نہیں ۔  ت) اہلِ ہدایت کے نزدیک :  لا مشہود إلاّ اللہ (اللہ تعالٰی کے سوا کوئی ایسا نہیں  جس کی وحدانیت کی گواہی دی جائے اور جس کی بارگاہ میں  مخلوق حاضر ہونے والی ہو  ۔ ت)  ان اَخصُّ الخواص اربابِ نہایت (اللہ رب العزت کے نہایت ہی خاص بندوں ) کے نزدیک :   لا موجود إلاّ اللہ (اللہ تعالٰی کے سوا حقیقتاً کوئی موجود نہیں ۔  ت)  تو اہل توحید کا سچا نام انہیں  کو زیبا، ولہٰذا ان کے علم کو علمِ توحید کہتے ہیں ۔

جعلنا اللہ تعالی من خدامھم وتراب أقدامہم في الدنیا والآخرۃ وغفر لنا  بجاہہم عندہ أنّہ أہل التقوی وأہل المغفرۃ ۔  آمین!

اللہ تعالٰی ہمیں  ان کے خادموں  میں  شامل فرمائے اور دنیا وآخرت میں  ان کے قدموں  کی مٹی بنادے اور ان کے اس مرتبۂ عالیہ کے طفیل جو ان کا اس کی بارگاہ میں  ہے ہمیں  بخش دے بیشک وہی اس لائق ہے کہ اس سے خوف رکھا جائے اور وہی بخشنے والا ہے ۔  اے اللہ! میری دعا قبول ومنظور فرما ۔ ( ت)

            اُمید کرتا ہوں کہ اس حدیث کی یہ تاویل، تاویلِ امام غزالی قدس سرّہ العالی سے اَحسَن واَجوَد ہو ( بہت زیادہ اچھی اور عمدہ ہو گی) وباللہ التوفیق ۔

          پھر ان سب صورتوں  میں  بھی جبکہ طرز یہی برتی گئی کہ صاحبِ حق کو راضی فرمائیں  اور معاوضہ دے کر اسی سے بخشوائیں  تو وہ کلیہ (قانون) ہر طرح صادق (درست) رہا کہ حق العبد بے معافیِ عبد، معاف نہیں  ہوتا ۔  غرض معاملہ نازک ہے اور امر شدید اور عمل تباہ اور اَمل بعید، اور کرم عمیم اور رحم عظیم ، اور ایمان خوف ورجا کے درمیان([2]) ۔

وَحَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الوَکِیْل وَلا حَوْلَ وَلا قُوَّۃَ إلاّ باللہِ الْعَلِيِّ العَظِیْمِ  وَصَلَّی اللہُ تَعَالی علی شَفِیْعِ الْمُذْنِبِیْنَ نَجَاۃِ الْہَالِکِیْنَ مُرْتَجَی الْبَائِسِیْنَ مُحَمَّدٍ وَّآلِہ وَصَحْبِہ أجْمَعِیْن ۔

اور ہمیں  اللہ تعالٰی ہی کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے ، اور گناہوں  سے کنارہ کش ہونے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قدرت اس کی توفیق وعنایت کے بغیر کسی میں  نہیں ، وہ بلند مرتبہ بزرگ وبرتر ذات ہے ، اللہ تعالٰی کی بے پایاں  رحمتیں  ہوں  گنہگاروں  کی سفارش کرنے والی ذات پر، تباہ حالوں  کے وسیلۂ نجات پر اور ناامید ہونے والوں  کے مرکز امید پر یعنی حضرت محمد مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر، ان کی سب اولاد اور ساتھیوں  پر ۔  

 

والحمد للّٰہ رب العالمین ۔

واللہ سبحانہ وتعالی أعلم وعلمہ جلّ مجدہ أَتَمُّ وأَحْکَمُ ۔

سب تعریف اللہ تعالٰی کیلئے ہے جو تمام جہانوں  کا پروَرد گارہے ، اور اللہ تعالٰی پاک بلند وبالا سب سے بڑا عالم ہے اور اس عظمت والی



[1]    اللہ عَزَّ    وَجَلَّ کی معرفت کے بغیر نفس کی اطاعت سے چھٹکارا پانا بہت مشکل ہے اور اولیائے کرام رحمہم اللہ تعالٰی معرفتِ الٰہی کے اس درجہ پر فائز ہوتے ہیں کہ اپنے رب عز وجل کی عبادت، اس کی یاد و محبت بلکہ خود ان کی ہستی اور ان کا وجود اللہ عَزَّ    وَجَلَّ کی توحید بیان کرتا ہے ۔  

[2]    بہر حال حقوق العباد کی ادائیگی نہایت نازک معاملہ ہے جن کی ادائیگی کا حکم قرآن وحدیث میں نہایت ہی اہتمام کے ساتھ فرمایا گیا ہے کہ بندہ کسی بھی طرح کسی دوسرے بندے کے حقوق پامال نہ کرے لیکن سُستی وغفلت کے باعث ان حقوق کی ادائیگی نہ ہونے کے برابر ہے اور اسی سُستی اور غفلت= کے باعث ان حقوق کی ادائیگی مشکل سے مشکل تر ہو تی جارہی ہے لیکن رحیم وکریم رب عزوجل کا رحم وکرم نہایت ہی وسیع اور عظیم ہے جس کی ذات سے امید کی جا سکتی ہے کہ وہ جل شانہ ان حقوق کی ادائیگی کی توفیق نصیب فرمائے گا  ۔ اور مذکورہ بالاتمام صورتوں میں قاعدہ قانون ہر طرح سچا رہا کہ جب تک صاحبِ حق اپنا حق معاف نہیں کریگا حقوق معاف نہیں ہونگے ۔ لہٰذا حقوق کی ادائیگی میں ہر وقت ڈرتے رہنا چاہیے کہ مجھ سے کسی کی حق تلفی نہ ہو جائے اور حتی المقدور ان حقوق کی ادائیگی کی کوشش کرتے رہنا چاہیے ایمان کی شان تو یہی ہے کہ بندہ امید اور خوف کے درمیان رہے یعنی اپنے عمل کے قبول ہونے کی امید بھی ہو اور قبول نہ ہونے کا ڈر بھی  ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن