30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
راوی([1]) :
وھذا حدیث الإمام عبد اللہ بن المبارک عن سفیان الثوري عن الزبیر بن عدي عن أنس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہقال : وقف النبي صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ بعرفات وقد کادت الشمس أن تغرب فقال : ((یا بلال أنصت لي الناس)) فقام بلال فقال : أنصتوا لرسول اللہ صلّی
(یہ حدیث امام عبد اللہ بن مبارک نے امام سفیان ثوری سے انہوں نے زبیر بن عدی سے اور انہوں نے حضرت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت کی ہے ۔ ت) یعنی حضور اقدس رحمتِ عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے عرفات میں وقوف فرمایا یہاں تک کہ آفتاب ڈوبنے پر آیا اُس وقت ارشاد ہوا : اے بلال! لوگوں کو میرے لئے خاموشاللہ تعالی علیہ وسلم فنصت الناس فقال : ((یا معاشر الناس أتاني جبریل آنفًا فأقرأني من ربّي السلام وقال : إنّ اللہ عَزَّ وَجَلَّ غفر لأہل عرفات وأہل المشعر وضمن عنہم التبعات)) فقام عمر بن الخطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفقال : یا رسول اللہ ہذا لنا خاصۃ؟ قال : ((ہذا لکم ولمن أتی من بعدکم إلی یوم القیامۃ)) فقال عمر بن الخطاب : کثر خیر اللہ وطاب([2]) ۔
کر، بلال رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے کھڑے ہو کر پکارا کہرسولُ اللہ عَزَّ وَجَلَّ وَ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کیلئے خاموش ہو جاؤ، لوگ ساکت (خاموش) ہوئے ، حضور پُر نور صلوات اللہُ تَعَالٰی وسلامہ علیہ نے فرمایا : اے لوگو! ابھی جبریل نے حاضر ہو کر مجھے میرے رب کا سلام وپیام پہنچایا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے عرفات ومشعر الحرام والوں کی مغفرت فرمائی اور ان کے باہمی حقوق کا خود ضامن ہو گیا ۔ امیر المؤمنین عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے کھڑے ہو کر عرض کی : یا رسول اللہ! کیا یہ دولت خاص ہمارے لئے ہے ؟ فرمایا : تمہارے لئے اور جو تمہارے بعد قیامت تک آئیں سب کے لئے ، عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے کہا : اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی خیر کثیر وپاکیزہ ہے ، انتہی ۔
والحمد للہ رب العالمین ۔
دوم : شہید ِبحر کہ خاص اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رضا چاہنے اور اس کا بول بالا ہونے کیلئے سمندر میں جہاد کرے اور وہاں ڈوب کر شہید ہو، حدیثوں میں آیا کہ مولیٰ عز وجل خود اپنے دستِ قدر ت سے اُس کی روح قبض کرتا اور اپنے تمام حقوق اُسے معاف فرماتا اور بندوں کے سب مطالبے جو اس پر تھے اپنے ذمۂ کرم پر لیتا ہے ۔
احادیث : ابن ماجہ ’’سنن‘‘ اور طبرانی ’’معجم کبیر‘‘ میں حضرت ابو امامہ اور ابو نعیم ’’حِلیہ‘‘ میں حضور سید عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پھپھی حضرت صفیہ بنت عبد المطلب اور شیرازی ’’کتاب الالقاب‘‘ میں حضرت عبد اللہ ابن عمر و بن عاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم اجمعین سے راوی : واللفظ لأبي أمامۃ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہقال : قال رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ : ((یغفر لشہید البر الذنوب کلّہا إلاّ الدین، ویغفر لشہید البحر الذنوب کلّہا والدین)) ([3]) ۔
اَللّٰہم ارزقنا بجاہہ عندک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ وبارک آمین!
(حضرت ابو امامہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی حدیث کے الفاظ یہ ہیں ۔ ت) یعنی حضور سید عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتے ہیں : جو خشکی میں شہید ہو اُس کے سب گناہ بخشے جاتے ہیں مگر حقوق العباد اور جو دریا میں شہادت پائے اُس کے تمام گناہ وحقوق العباد سب معاف ہو جاتے ہیں ۔ (اے اللہ! حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اس بلند پایہ رتبہ کے طفیل جو اُن کا تیری بارگاہ میں ہے ہمیں یہ دولت نصیب فرما ۔ آمین ت) ۔
[1] یعنی : مذکورہ بالا تمام محدثینِ کرام رحمہم اللہ تعالٰی اپنی اپنی کتابوں میں ہم معنی مختلف الفاظ اور کئی سندوں کے ساتھ حدیث روایت کرتے ہیں ۔
[2] ’’سنن ابن ماجہ‘‘، کتاب الحج، الحدیث : ۳۰۱۳، ج ۳، ص۴۶۶ ۔ ۴۶۷، ’’شعب الإیمان‘‘، فصل في القصاص من المظالم، الحدیث : ۳۴۶، ج۱، ص۳۰۴ ۔ ۳۰۵ ۔ و’’الترغیب والترہیب‘‘، الترغیب في الوقوف بعرفۃ إلخ، الحدیث : ۷، ج۲، ص۱۳۰-۱۳۱ ۔
[3] ’’سنن ابن ماجہ‘‘ ، کتاب الجہاد، باب فضل غزو البحر، الحدیث : ۲۷۷۸، ج۳، ص۳۴۹، ملخصًا ۔ و’’المعجم الکبیر‘‘، ج۸، ص۱۷۰، الحدیث : ۷۷۱۶ ۔