30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(صحبت کی باتیں ) اور ہر قسم کے گناہ ونافرمانی سے بچے ، اس وقت تک جتنے گناہ کئے تھے بشرطِ قبول (اگر حج قبول ہوگیا) سب معاف ہو جاتے ہیں ، پھر اگر حج کے بعد فوراً مر گیا اتنی مہلت نہ ملی کہ جو حقوق اللہ عَزَّوَجَلَّ
یا بندوں کے اس کے ذمہ تھے انھیں ادا یا ادا کی فکر کرتا تو اُمید واثق (قوی امید) ہے کہ مولیٰ تعالیٰ اپنے تمام حقوق سے مطلقاً در گزر فرمائے یعنی نماز، روزہ، زکوٰۃ وغیرہا فرائض کہ بجا نہ لایا تھا ان کے مطالبہ پر بھی قلمِ عفو ِاِلٰہی پھر جائے (یعنی اللہ تعالٰی انہیں معاف فرما دے ) اور حقو ق العباد ودُیون ومظالم مثلاً کسی کا قرض آتا ہو، مال چھینا ہو، بُرا کہا ہو ان سب کو مولیٰ تعالیٰ اپنے ذمۂ کرم پر لے لے ، اَصحابِ حُقُوق (حق والوں ) کو روزِ قیامت راضی فرما کر مطالبہ وخُصُومَت (حق کی ادائیگی کے تقاضے اور جھگڑے ) سے نجات بخشے ، یوہیں اگر بعد کو زندہ رہا اور بقدرِ قدرت تَدَارُکِ حقوق ادا کر لیا (اپنی طاقت کے مطابق حقوق ادا کر دیئے ) یعنی زکوٰۃ دے دی، نماز، روزہ کی قضا ادا کی جس کا جو مطالبہ آتاتھا دے دیا جسے آزار (دُکھ) پہنچا تھا معاف کرا لیا جس مطالبہ کا لینے والا نہ رہا یا معلوم نہیں اُس کی طرف سے تصدُّق (صدقہ) کر دیا، بوجہ ِقلت مُہلت (زندگی کے وفا نہ کرنے کی وجہ سے ) جو حق، اللہ عَزَّ وَجَلَّ یا بندہ کا ادا کرتے کرتے رہ گیا اُس کی نسبت اپنے مال میں وصیت کر دی، غرض جہاں تک طُرُقِ براء ت (حقوق کی ادئیگی کے طریقوں ) پر قدرت ملی، تقصیر (کوتاہی) نہ کی تو اس کیلئے اُمید اور زیادہ قوی کہ اصل حقوق کی یہ تدبیر ہو گئی اور اثمِ مخالفت حج سے دُھل چکا تھا ۔ ([1]) ہاں ! اگر بعدِ حج با وصفِ قدرت ان اُمُور میں قاصر رہا([2]) تو یہ سب گناہ اَزسرِ نو (دوبارہ) اُس کے سَر ہوں گے کہ حقوق تو خود باقی ہی تھے ان کی ادا میں پھر تاخیر وتقصیر، گناہ تازہ ہوئے اور وہ حج ان کے اِزالہ کو کافی نہ ہوگا کہ حج گزرے گناہوں کو دھوتا ہے آئندہ کیلئے پروانۂ بیقیدی نہیں ہوتا (یعنی حج آئندہ کے گناہوں سے آزادی کااجازت نامہ نہیں ہوتا) بلکہ حجِ مبرور (مقبول حج) کی نشانی ہی یہ ہے کہ پہلے سے اچھا ہو کر پلٹے ۔
فإنّا للّٰہ وإنّا إلیہ راجعون ولا حَوْلَ ولا قُوَّۃَ إلا باللہ العليِّ العظیم ۔
(بے شک ہم اللہ تعالٰی کیلئے ہیں اور یقینا اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں ، گناہوں سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت اللہ تعالٰی بزرگ وبرترکی توفیق کے بغیر کسی میں نہیں ۔ ت )
مسئلۂ حج میں بحمد اللہ تعالٰی یہ وہ قولِ فیصل (یہ وہ فیصلہ کن بات) ہے جسے فقیر غفر اللہ تعالٰی لہٗ نے بعد تنقیحِ دلائل ومذاہب واِحاطۂ اَطراف وجوانب اختیار کیا([3])جس سے اقوال ائمۂ کرام میں توفیق (موافقت) اور دلائل حدیث وکلام میں تطبیق (مطابقت پیدا) ہوتی ہے اس معرکۃ الآرا مبحث کی نفیس تحقیق بِعَونِہٖ تعالٰی فقیر غفرا للہ تعالٰی لہٗ نے بعد وُرُوْدْ اس سوال کے ایک تحریر جدا گانہمیں لکھی([4])، یہاں اس قدر کافی ہے ۔ وباللہ التوفیق (اللہ تعالٰی ہی کے کرم سے توفیق حاصل ہوتی ہے ۔ ت)
احادیث : ابن ماجہ اپنی ’’سنن‘‘ میں کاملاً اور ابو داؤد مختصراً اور امام عبد اللہ ابن امام احمد ’’زوائد مسند‘‘ اور طبرانی ’’معجم کبیر‘‘ اور ابو یعلی ’’مسند‘‘ اور ابن حبان’’ضعفا‘‘ اور ابن عدی ’’کامل‘‘ اور بیہقی ’’سنن کبری‘‘ و ’’شعب الایمان‘‘ و’’کتاب البعث والنشور‘‘ اور ضیاء مقدسی بافادۂ تصحیح ’’مختارہ‘‘ میں حضرت عباس بن مِرداس اور امام عبد اللہ بن مبارک بسند صحیح اور ابو یعلی وابن منیع بوجہ آخر حضرت انس بن مالک اور ابو نعیم ’’حلیۃ الاولیا‘‘ اور امام ابن جریر طبری ’’تفسیر‘‘ اور حسن بن سفیان ’’مسند‘‘ اور ابن حبان ’’ضعفا‘‘ میں حضرت عبد اللہ بن عمر فاروق اعظم اور عبد الرزاق ’’مصنّف‘‘ اور طبرانی ’’معجم کبیر ‘‘میں حضرت عبادہ بن صامت اور دارقطنی وابن حبان حضرت ابو ہریرہ اور ابن مندہ ’’کتاب الصحابہ ‘‘اور خطیب ’’تلخیص المتشابہ ‘‘میں حضرت زید جد عبد الرحمن بن عبد اللہ بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم اجمعین سے بطرق عدیدہ والفاظ کثیرہ ومعانی متقاربہ
[1] یعنی حقوق العباد کے متعلق قیامت میں سوالات سے بچنے کی یہ صورت ہو گئی نیز حج سے پہلے کے حقوق کی ادائیگی میں جو تقصیر کی تھی اس کا گناہ حجِ مقبول سے مٹ گیا ۔
[2] اگر حج ادا کرنے کے بعد حقوق العباد ادا کرنے کی طاقت رکھنے کے باوجود جان بوجھ کر کوتاہی کرتا رہا ۔
[3] جسے میں نے علماء کرام کے پیش کردہ تمام دلائل اور ان کے نقطۂ نظر کی تحقیق وتفتیش اور تمام پہلو ؤں کا جائزہ لینے کے بعد اختیار کیا ۔
[4] یعنی : اللہ تعالٰی کی مدد سے اس زبر دست بحث کی نہایت عمدہ تحقیق اس سوال کے آنے کے بعد علیحدہ سے تحریر کی ۔