دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Heroinchi Ki Toba | ہیروئنچی کی توبہ

book_icon
ہیروئنچی کی توبہ

مَدَ نی مشورہ

          اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ہم مسلمان ہیں اور  ایک مسلمان کے لئے اس کی سب سے قیمتی شے اُس کا اِیمان ہے ۔ اِس کی حفاظت کی فکر ہمیں دنیاوی اشیاء سے کہیں زیادہ ہونی چاہیے۔  امامِ اہلسنّت، عظیم البَرَکت، مجددِ دین وملت  اعلیٰ حضرت الشاہ مولانا احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن  کا اِرشاد ہے : عُلَمائے کرام فرماتے ہیں جس کو (زندگی میں )سَلْبِ ایمان کاخوف نہیں ہوتا، نَزْع کے وقت اُس کا ایمان سلْب ہوجانے کا شدید خطرہ ہے ۔(الملفوظ حصہ ۴ ص۳۹۰ حامد اینڈ کمپنی مرکز الاولیاء لاہور)

          میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو!نیک اعمال پر اِستقامت کے علاوہ اِیمان کی حفاظت کا ایک ذریعہکسی ’’مرشدِکامل ‘‘ سے بیعت ہوجانا بھی ہے ۔ شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنّت ، بانیِ دعوتِ اِسلامی  حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادِری رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سلسلہ عالیہ قادِریہ رضویہ میں مُرید کرتے ہیں اورقادِرِی سلسلے کی عظمت کے توکیاکہنے کہ اس کے عظیم پیشوا حضور سیدنا غوث الاعظم رحمۃ اللہ  تَعَالٰی علیہ قیامت تک کے لئے (بفضل ِ خدا عَزَّوَجَلَّ)اپنے مریدوں کے توبہ پر مرنے کے ضامن ہیں ۔ (بہجۃ الاسرار، ص۱۹۱، مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت)جوکسی کا مُرید نہ ہو اُسکی خدمت میں مَدَنی مشورہ ہے! کہ  امیرِ اَہلسنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے وُجودِ مسعود کو غنیمت جانتے ہوئے بِلا تاخیر ان کا مُرید ہوجائے۔ یقیناً مُرید ہونے میں نقصان کا کوئی پہلو ہی نہیں ، دونوں جہاں میں   اِنْ شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہی فائدہ ہے۔

مُرید بننے کا طریقہ  

          بہت سے اِسلامی بھائی اور اِسلامی بہنیں ، اِس بات کا اِظہار کرتے رہتے ہیں کہ ہم اَمیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے مُرید یاطالِب ہونا چاہتے ہیں ۔مگر طریقہ کار معلوم نہیں ، تو اگرآپ مُرید بننا چاہتے ہیں ، تو اپنا اور جن کو مُرید یا طالب بنوانا چاہتے ہیں ان کا نام، ایک صفحے پرترتیب وارمع ولدیت و عمر لکھ کر عالمی مرکز فیضان مد ینہ محلہ سوداگران پرانی سبزی منڈی کراچی ’’مکتب مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّارِیہ‘‘کے پتے پر روانہ فرمادیں ، تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ انہیں بھی سلسلہ قادِریہ رَضویہ عطّاریہ میں داخل کرلیاجائے گا۔(پتا انگریزی کے کیپٹل حروف میں لکھیں )   

E.Mail :  Attar@dawateislami.net

 

 

 

 

 

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن