دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Heroinchi Ki Toba | ہیروئنچی کی توبہ

book_icon
ہیروئنچی کی توبہ

بھی قبول کرنے کو تیار نہیں ۔میں نے ان خیالات کا اظہارجب ایک اسلامی بھائی سے کیا تو انہوں نے یہ کہتے ہوئے مجھے اپنے سینے سے لگا لیا کہ جس کو دنیا برا بھلا کہتی ہے دعوتِ اسلامی والے اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ انہیں بھی اپنے سینے سے لگالیتے ہیں ۔ محبت کے مزید جام پینے کے لئے میں وہیں سے12 دن کیلئے مدنی قافلے میں سفر پر روانہ ہوگیا۔ جب میں مَدَنی قافلے سے واپس آیا تو میرے سر پر سبز عمامہ تھا اور جسم پر صاف ستھرا سنّت کے مطابق سفید لباس تھا اور چہرے پر داڑھی شریف نمودار ہوچکی تھی۔محلے والے مجھے اس مَدَنی حلئے میں دیکھ کر حیران رہ گئے کہ یہ وہی لڑکا ہے جس سے پورا محلہ بیزار تھا۔ میں اپنے گناہوں سے توبہ کر کے واپس آیا تھا لہٰذا اہلِ محلّہ اور گھر والوں نے بھی مجھے قبول کر لیا ۔مَدَنی ماحول کی مجھے ایسی برکتیں نصیب ہوئیں کہ کل جو مجھے منہ لگانے کو تیار نہ تھے اور اپنے بچوں کو میرے پاس بیٹھنے سے روکتے تھے آج وہی لوگ اپنی اولاد کو میری (یعنی ایک دعوتِ اسلامی والے کی) صحبت میں رہنے کی تاکید کرتے ہیں ۔دعوتِ اسلامی نے مجھے گویا نئی زندگی عطا کی ہے چنانچہ میں نے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا ہے ۔ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مجھے مرتے دم تک نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے کی توفیق عطا فرمائے ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

اسی ماحول نے ادنی کو اعلیٰ کر دیا دیکھو

اندھیرا ہی اندھیرا تھا اُجالا کردیا دیکھو

اللّٰہ عَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(8) میں کیسے سُد ھرا؟

         ہند کے صوبہ اُنزانْچَل کے علاقے کاشی پور کے مقیم اسلامی بھائی (عمر تقریباً 20برس) کے حلفیہ بیان کا خُلاصہ ہے کہ میں بُری صحبت کے باعث کم و بیش 14سال کی عمر ہی سے گناہوں کی دلدل میں پھنس چکا تھا۔ شراب پینا اور عورتوں کا پیچھا کرنا میرا محبوب مشغلہ تھا۔ پھر میں نے بدمعاشی شروع کردی اور لوگوں سے بلاوجہ اُلجھنا، مار کٹائی کرنا میرا معمول بن گیا ۔انہی حرکتوں کی وجہ سے ایک مرتبہ میں گرفتار بھی ہوا مگر جلد ضمانت پر رہائی مل گئی ۔ میں مزید دلیر ہوگیااورعلاقے میں بطورِ بدمعاش میرا شہرہ ہونے لگا ۔کم سن ہونے کے باوجود کسی سے ڈرے بغیر اس پر حملہ کردیتا تھا ۔میرے والدین مجھے سمجھا سمجھا کر تھک چکے تھے حتّی کہ انہوں نے مجھے گھر سے نکال دینے کی دھمکی بھی دی مگر مجھ پر اس کا کوئی اثر نہ ہوا ۔میں ظلم کے انجام سے بے خبر دل ہی دل میں بڑا خُوش ہوتا تھا کہ اپنی بدمعاشی کی خُوب دھاک بیٹھی ہوئی ہے ۔میرے شب وروز یونہی گناہوں میں بسر ہورہے تھے ۔میرے سدھرنے کے اسباب یوں بنے کہ ایک دن میں نے گلی کے کونے پر سبزعمامے والے اسلامی بھائی کو کسی کتاب سے درس دیتے دیکھا ۔میں بھی اس کے قریب جاکھڑا ہوا ۔مجھے وہ درس بہت اچھا لگا ۔ میں نے کتاب پر نظر ڈالی تو اس پر لکھا تھا ’’فیضانِ سنت‘‘۔درس دینے والے اسلامی بھائی نے مجھ سے بڑی محبت سے ملاقات کی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے مَدَنی قافلے کی دعوت پیش کی ۔ فیضان سنت کے درس کی شیرینی ابھی تک میرے کانوں میں رس گھول رہی تھی ۔ چنانچہ میں نے چون و چرا کئے بغیر مَدَنی قافلے میں سفر کی نیت کر لی اور عاشقانِ رسول کے ہمراہ 3دن کیلئے مَدَنی قافلے میں سفراختیار کیا ۔شرکائے قافلہ کی انفرادی کوشش اور مَدَنی قافلے کے جَدْوَل نے مجھے زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھا دیا۔ باجماعت نماز، تلاوتِ قراٰن، دُرود شریف ، اورادو وظائف ، نیکی کی دعوت ، ہرکام سنّت کے مطابق کرنے کی کوشش کرنا ، ان سب میں میرے لئے بے حد کشش تھی۔ مجھے مَدَنی قافلے میں وہ رُوحانی لطف ملا کہ بیان سے باہر ہے ۔ میں نے ہاتھوں ہاتھ مزید 3دن کے مَدَنی قافلے میں سفر کرنے کی سعادت حاصل کی ۔جب میں مَدَنی قافلے سے واپس آیا تو بدمعاشی میرے لئے ماضی کاقصّہ بن چکی تھی ۔ میں توبہ کرنے کے بعد دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکر ایک نئی زندگی کا آغاز کرچکا تھا جس میں امن و سُکون ، محبت ، عزت اور اِحترامِ مسلم کا جذبہ تھا ۔

      اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ میں ’’وکیل عطار‘‘کے ذریعے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے دامن سے وابستہ ہوکر عطّاری بھی بن گیا ۔میری زندگی میں برپاہونے والا مَدَنی انقلاب دیکھ کر گھر والے بھی دعوتِ اسلامی سے بہت محبت کرنے لگے اور عطّاری بن گئے ۔ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے میں استقامت عطا فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

اللّٰہ  عَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے ! دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول کتنا پیارا ہے کہ اِس کے دامن میں آ کرمُعاشَرہ کے نہ جانے کتنے ہی بگڑے ہوئے افراد با کردار بن کر سنّتوں بھری باعزَّت زندگی گزارنے لگے، نہ جانے کتنے لوگوں کو بُرے عقائد سے توبہ نصیب ہوئی ۔ آپ بھی تبلیغ ِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی   تحریک دعوت ِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوت ِ اِسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور راہِ خدا  عَزَّ وَجَلَّ میں سفر کرنے والے عاشقان ِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کیجئے اور شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عطا کردہ مَدَنی انعامات پر عمل کیجئے ، ان شآء اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ ہمیں دونوں جہاں کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہونگی ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن