دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Heroinchi Ki Toba | ہیروئنچی کی توبہ

book_icon
ہیروئنچی کی توبہ

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے ماحول کی برکت سے زانی نوجوان کو گناہ کا احساس ہوگیا اور اسے جیتے جی  توبہ نصیب ہوگئی ۔یہ بھی معلوم ہوا کہ اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  کے ولی خواب میں آکر بھی انفرادی کوشش فرماتے ہیں ۔

خواب میں روزہ نہ چھوڑنے کی تاکید فرمائی

  شیخِ طریقت امیرِ اہلِسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اپنی مشہورِ زمانہ تالیف ’’فیضانِ سنّت ‘‘جلد اوّل کے صفحہ938 پر لکھتے ہیں :     

         الملفوظ ، حصّہ دُوُم ص143 پرہے ، میرے آقا اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ  تَعَالٰی علیہ ارشاد فرماتے ہیں :  ’’ایک سال  رَمَضانُ الْمبارَک سے تھوڑا عرصہ قبل والِد ِمرحوم حضرت ِرئیسُالْمُتَکَلِّمِین سَیِّدُنا و مولیٰنا نَقی علی خان علیہ رَحْمَۃُ الرَّحمٰن خواب میں تشریف لائے اور فرمایا :  بیٹا ! آئندہ رَمَضان شریف میں تم سَخت بیمارہوجاؤ گے ، مگر خَیال رکھنا کوئی روزہ قَضاء نہ ہونے پائے۔ چُنانچِہ والدصاحِب رحمۃ اللہ  تَعَالٰی علیہ کے حسبُ الِْارشاد واقِعیرَمَضانُ الْمبارَکمیں سَخت بیمار ہوگیا۔لیکن کوئی روزہ نہ چُھوٹا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ! روز و ں ہی کی بَرَکت سے اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ نے مجھے صِحّت عطا فرمائی۔اور صِحّت کیوں نہ ملتی کہ سَیِّدُالْمَحبُوبِین  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا ارشادِ پاک بھی تَو ہے :  صُوْمُوْا تَصِحُّوا یعنی روزہ رکھو صِحَّتیاب ہو جاؤ گے۔‘‘

 ( دُرِّمَنثور ، ج۱، ص۴۴۰)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(5) قافِلہ کورس کے لئے انفرادی کوشش

   جنوبی افریقہ سے ایک مفتی صاحب 41دن کا مدنی قافلہ کورس کرنے کیلئے  ۱۴۲۶ ھ کو دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) تشریف لائے۔مدنی قافلہ کورس جدول کے مطابق جاری تھا۔اسی دورانِ ایک مبلغِ دعوت اسلامی نے اُن سے استفسار کیا : ’’حضور! آپ کامَدَنی قافلہ کورس کا ذہن کیسے بنا؟‘‘ان کے جواب کا لب لبّاب ہے کہ حال ہی میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شورٰی کے نگران مَدَنی قافلے میں جنوبی افریقہ تشریف لائے تھے۔وہاں پر نگران شورٰی نے سیاہ فام افریقیوں پر اِنفرادی کوشش کی۔ میں بھی وہاں موجود تھا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ان کی اِنفرادی کوشش رنگ لائی اور وہ افریقی کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگئے اور امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی غلامی کا پٹا اپنے گلے میں ڈال کر عطّاری بھی بن گئے۔میں بڑا متأثر ہوا کہ ’’یہ شان ہے عطاریوں کی عطّار کا عالم کیا ہوگا۔‘‘ اسی کیفیت میں سرشار جب میں رات کو سویا تو میری سوئی ہوئی قسمت انگڑائی لے کر جاگ اٹھی اور مجھے خواب میں عطّار یعنی امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زیارت نصیب ہوگئی ۔آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے مجھ پر اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے بڑی محبت سے فرمایا : ’’ مفتی صاحب! آپ مَدَنی قافلہ کورس کرنے باب المدینہ(کراچی) کب تشریف لارہے ہیں ؟ میں آپ کا انتظار کررہا ہوں ۔‘‘اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی اِنفرادی کوشش کی برکت سے میں اس خواب کی تعبیر پانے کے لئے جنوبی افریقہ سے طویل سفر کر کے مَدَنی قافلہ کورس کرنے کے لئے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ پہنچ گیا ۔

مقبول جہاں بھرمیں ہو دعوتِ اسلامی

صدقہ تجھے اے ربِّ غفار مدینے کا

اللّٰہ عَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !              صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد   

(6) 43قادیانی کیسے مسلمان ہوئے؟

        باب الاسلام (سندھ )کے شہر نواب شاہ سانگھڑ روڈ کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ پہلے پہل میں قادیانی مذہب سے تعلق رکھتا تھا اور جوانی کے نشے میں مست ہو کر دوستوں کے جُھرمٹ میں اپنے اُخروی انجام سے بے خبر عیش وعشرت کی زندگی بسر کر رہا تھا۔میری زندگی پر چھائی ہوئی کفر کی تاریکی  اس طرح سے دُور ہوئی کہ قادیانی ہونے کے باوُجود میری دوستی مسلمان لڑکوں کے ساتھ تھی جو میرے مذہب سے لاعلم تھے ۔ میرے چند دوست تبلیغِ قرآن وسنت کی غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکر شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے مرید ہوکر عطّاری بن گئے۔ حیرت انگیز طور پر میں نے اپنے نوجوان ماڈرن دوستوں میں کچھ ہی عرصہ میں اِنقلابی تبدیلی محسوس کی ۔ جُونہی نَماز کا وقت ہوتا وہ ہمیں چھوڑ کر مسجد میں باجماعت نَماز پڑھنے چلے جاتے۔ اُن کی فحش گوئی کی عادت جاتی رہی ۔پھران میں سے چند ایک نے نہ صرف اپنے چہرے پر سُنّت کے مطابق داڑھی سجالی بلکہ سبز سبز عمامہ شریف کا تاج بھی اپنے سر پر سجا لیا ۔ شروع شروع میں ہم انہیں بہت ستاتے اوران پر طرح طرح کے جملے کستے مگر وہ جواب دینے کے بجائے مسکراتے رہتے ۔وہ انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے بھی دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماع میں چلنے کی دعوت دیتے لیکن میں چونکہ حقیقتاً قادیانی تھا اور گھر والوں کی طرف سے مذہبی لوگوں کے ساتھ بیٹھنے اٹھنے کی سختی سے ممانعت تھی، لہٰذا ٹال مٹول کرجاتا۔ایک روز میرے جی میں آئی کہ چل کر دیکھنا چاہئے کہ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماع میں ایسی کیا بات ہے کہ یہ بے نمازی اور ماڈرن نوجوان کچھ ہی عرصے میں نہ صرف نمازی بلکہ تہجد گزاراور سنّتوں کے عامل بن گئے ، یہ اپنے پیرومرشد امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے تقویٰ و پرہیزگاری کا بار بار بڑی عقیدت سے تذکرہ کرتے ہیں ، اُن سے بھی ملنا چاہئے کہ وہ کیسی ہستی ہیں ؟

         یوں ایک بار میں اِن کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے نواب شاہ شہر میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں جاپہنچا۔ یہ غالباً 1988ء کی بات ہے۔ وہاں میں نے مبلغِ دعوتِ اسلامی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن