30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آج کل کی بُری صُحبت اور گھرو ں کا فینسی ماحول ، T.V اور انٹر نیٹ کے ذریعہ فلمیں اور ڈِرامے دیکھ نے اور گا نے باجے سن نے کی منحوس عادتوں کی تباہ کاریوں سے ڈَراتی، خبردار کرتی اسی اسپتال کے وارڈ میں موت کی ایک لرزہ خیز اور عبرت انگیزحکایت اُس مرحوم کا علاج کر نے والے ڈاکٹروں نے بتائی کہ عجیب اِتّفاق ہے کہ دعوتِ اسلامی والے نوجوان نے ماشآء اللّٰہ عَزَّ وَجَلّ قراٰنِ پاک کی تلاوت کرتے اور کَلِمَۂ طَیِِّبَہپڑھتے پڑھتے جس وارڈ میں جان دی چند دن پہلے ایک نوجوان (ماڈرن) لڑکی بھی آگ میں جُھلس کر اِسی وارڈ میں پہنچی مگر موت کے وقت اُس لڑکی کی زَبان پر (مَعَاذَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ )یہ تھا۔ گانا سناؤ! گانا سناؤ! ناچ دکھاؤ! ناچ دکھاؤ! اسطرح کہتے کہتے اُس بدنصیب لڑکی کا انِتقال ہوگیا۔ اگر وہ لڑکی مسلمان تھی تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ بے چاری کی مغفرت فرمائے ۔اٰمین بِجاہِ النّبَیِّ الْاَمین صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
تُوْبُوْا اِلَی اللّٰہ! اَسْتَغْفِرُاللّٰہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! یقیناً ایک نہ ایک دن ہمیں مرنا ہے۔ اے کاش! آخِری وقتکَلِمَۂ طَیِّبہ پڑھتے ہوئے دُرُود وسلام پیش کرتے ہوئے میٹھے میٹھے آقا مدی نے والے مصطفیٰصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے جلوؤں میں ہماری روح قبض ہو۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیرغیر سیاسی تَحریک دعوتِ اسلامی دنیا کے بے شُمار ممالک میں سنّتوں کی بہاریں لٹا رہی ہے۔ ہر مسلمان کو چاہئے دنیا و آخِرت کی بہتری کی خاطر دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو کر اپنا یہ ذہن بنا لے کہ ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
ضلع اوکاڑہ(پنجاب پاکستان) کے شہردیپالپور کے اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میرے چچا جان محمد رفیق عطاری دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ اور قبلہ امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مرید تھے۔پڑھے لکھے نہیں تھے مگر مَدَنی کاموں میں شرکت رہتی۔ صدائے مدینہ کا روزانہ معمول تھا اور اس کیلئے صبح جلدی بیدار ہوکر دُور دُور تک صدائے مدینہ لگا کر مسلمانوں کو نمازِ فجر کیلئے بیدا رکرتے ۔ اس عادت کی بناپر یہ سارے’’دیپالپور‘‘ میں مشہور تھے۔ 26رَمَضان المبارک ۱۴۲۶ھ ہمارے چچا محمدر فیق عطاری سردارآباد (فیصل آباد) سے لوٹ رہے تھے۔ عشاء کی نماز کا وقت ہو نے پر گاڑی روک کر نمازِ عشاء ادا کی پھر آگے روانہ ہوئے۔ گاڑی تیز رفتاری کے ساتھ جارہی تھی کہ اچانک چچا محمدر فیق عطاری نے بلند آواز سے کَلِمَۂ طَیِّبہ لَآاِلٰہ َ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہ(صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) پڑھااور فرمایا سبکَلِمَہ پڑھو۔ سبھی نے کَلِمَۂ طَیِّبہ کا ورد شروع کردیا ، ابھی کچھ ہی دیر گزری تھی کہ گاڑی کو اچانک ایک زور دار جھٹکا لگااور گاڑی الٹ گئی اور لڑھکتی ہوئی کھائی میں جاگری۔ دیگر لوگ معمولی زخمی ہوئے مگر چچا جان کو شدید زخم آئے ، شدید تکلیف کے باوُجود اُن کی زبان پر بلند آواز سیکَلِمَۂ طَیِّبہ لَآاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہ(صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ )جاری تھا اور اس طرحکَلِمَۂ طَیِّبہ کا ورد کرتے ہوئے ہمارے چچا جان محمدر فیق عطاری انتقال فرماگئے۔ان کی تدفین دوسرے روز رَمَضان میں لائی گئی۔
اللّٰہ عَزّوَجَلَّ کی اُن پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
پنجاب(پاکستان)ضلع’’لودھراں ‘‘ تحصیل کہروڑپکا کے مقیم اسلامی بھائی کی تحریر کا خلاصہ ہے کہ میرے والد ادریس اَحمد عطاری جن کی عمر تقریباً 57سال تھی۔ دینی تعلیم کے علاوہ دُنیوی تعلیم سے بھی نابلد تھے۔ غالباً 1999ء میں عاشقانِ رسول کا ایک مَدَنی قافلہ ہمارے گائوں پہنچا تو والد صاحب نے ان کی صحبت میں کافی وقت گزارا جس کی بَرَکت سے والد صاحب تبلیغِ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگئے۔ باجماعت نماز پابندی سے پڑھ نے کے ساتھ ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنا بھی شروع کردی اور جب تک زندہ رہے ہر سال پابندی سے حج کے بعد مسلمانوں کے سب سے بڑے ہو نے والے دعوتِ اسلامی کے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کیلئے مدینۃ الاولیائ(ملتان شریف) بھی جاتے رہے۔
8مئی 2005ء اچانک طبیعت خراب ہو نے پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور بروز اتوار رات کم و بیش ساڑھے 8بجے ان کی روح قَفَسِ عُنْصُری سے پرواز کر گئی۔ قریب رہ نے والے اسلامی بھائیوں کا بیان ہے کہ ادریس اَحمد عطاری کی زبان پر وقتِ انتقال بآوازِ بلندکَلِمَۂ طَیِّبہ لَآاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہ(صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ) جاری تھا ۔
اللّٰہ عَزّوَجَلَّ کی اُن پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلَّ ایسا لگتا ہے دنیا سے قابلِ رشک انداز میں رخصت ہو نے والے اِن اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول اور زما نے کے ولیِ کامل امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دامن سے نسبت رنگ لے آئی اور انہیں آخِری وَقْت کَلِمَہ نصیب ہوگیا ۔
مرتے وقت کلمۂ طیبہ پڑھ نے کی فضیلت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع