30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(15)زُہْد اِختِیار کرو اللہ پاک دنیا کے راز تم پر ظاہرفرمادے گا، پرہیزگاری اختیار کرو اللہ تمہارے حساب میں نرمی فرمائے گا، مَشکوک کام چھوڑ کر وہ کام کرو جوتمہیں شک میں نہ ڈالیں اور شک کو یقین سے زائِل کرو اس سے تمہارا دین سلامت رہے گا۔( اللہ والوں کی باتیں ،7/29)
(16)اگر تم آخِرت میں رَغبت کی وجہ سے دنیا کو نہیں چھوڑ سکتے تو اس اَندیشے سے چھوڑ دو کہ یہ بے کار زمین اور بیمار اونٹوں کا اَصْطَبَل ہے جس میں تم جیسے لوگوں کی کثرت ہے ۔ ( اللہ والوں کی باتیں ،7/30)
(17) جس نیک عمل کی وجہ سے تم فوت شُدَہ لوگوں پر رَشک کرتے ہو، وہی خُوبی اگر کسی زندہ شخص میں دیکھو تو اس پر بھی رَشک کرو۔( اللہ والوں کی باتیں ،7/30 ملخصاً) (یعنی صرف مَرنے کے بعد نیکیوں کی قَدر نہ کرو بلکہ زِندوں میں بھی نیکی دیکھ کر ان کی قَدر کرو۔)
(18)جب بھی دنیاسے ہمارے پاس کچھ آیاتو ہم نے یہی چاہا کہ اس پر راضی کوئی شخص مِل جائے تویہ اُسے دے دیں ۔( اللہ والوں کی باتیں ،7/31)
(19)دنیا کی مِثال شَہد لگی روٹی کی طرح ہے ، اگر اس پر کوئی مَکھّی بیٹھتی ہے تووہ روٹی اُسے پَروں سے مَحْروم کردیتی ہے اور اگر وہ خُشْک روٹی پر بیٹھے تومَحْفوظ رہتی ہے ۔ ( اللہ والوں کی باتیں ،7/76)
(20) تمہارے لیے دنیا میں سب سے اچھی چیز وہ ہے جو تمہیں دنیا میں آزمائش میں نہ ڈالےاور اگر تم کسی چیز میں آزمائش میں مُبتَلا ہو جاؤ تو تمہارے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ چیز تمہارے پاس سے نکل جائے تاکہ تم آزمائش سے بچ سکو۔( اللہ والوں کی باتیں ، 7/30 ملخصاً) )یعنی اَصل بھلائی اس میں ہے کہ دنیاوی چیز تمہارے لیے فِتنہ یا گناہ کا سبب نہ بنے اور اگر بَن رہی ہے تو اس
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع