دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hazrat Sufyan Sauri رحمۃ اللہ علیہ ke 87 Irshadaat | حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کے 87 ارشادات

book_icon
حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کے 87 ارشادات
            
اور ان بیماریوں کا عِلاج بھی دِکھا دیتا ہے۔( اللہ والوں کی باتیں، 6/535) (8) اللہ پاک کی وہ نِعمت جو مُجھ سے دنیا کو دُور کر دے اس نعمت سے بڑی ہے جو مجھے عطا کرے۔ ( اللہ والوں کی باتیں، 7/76) (یعنی اللہ پاک کی سب سے بڑی نعمت یہ ہے کہ وہ دنیا کی محبت اور لالَچ کو میرے دل سے نکال دے، یہ نعمت اس سے بھی بڑی ہے کہ وہ مجھے دنیا کی دولت عطا کرے۔) (9)دنیاداروں کی تعظیم کرنے والے عالِم میں کوئی بھلائی نہیں۔ ( اللہ والوں کی باتیں، 7/65) (10)میں کسی کی دنیا سے مَحبّت کو اس کے دنیا داروں کو سلام کرنے سے جان لیتا ہوں۔( اللہ والوں کی باتیں، 7/65) (11)میں نے ایک دِرہم بھی کبھی عمارت بنانے میں خرچ نہیں کیا۔( اللہ والوں کی باتیں، 7/31) (آپ رحمۃُ اللہ علیہ کا یہ عمل دنیا سے بے رَغبتی کے اعلیٰ دَرجے کی دلیل ہے۔) (12)اگر تمہیں اس بات کی اِستِطاعت ہے کہ اپنی زندگی میں(بِلاضرورت اور بِلا حاجتِ شَرعی ) کسی سے میل جول نہ رکھو تو ایسا ہی کرو، اپنے سامانِ ضرورت کی دُرُسْتی کی فِکر میں لگے رہو، حکمرانوں کے پاس جانے سے بچو، تمہیں ان سے جو ضرورت ہو وہ اللہ پاک سے مانگو، پیش آنے والی ہر بات میں اللہ پاک کی پَناہ لازم پکڑو، تمام لوگوں سے بے نِیاز رہو اور اپنی ضرورتیں اس کے سامنے رکھو جس کی بارگاہ میں ضرورتوں کی کوئی حیثیّت نہیں۔ ( اللہ والوں کی باتیں، 7/12) (13)صاحبِ بَصیرت شخص کی نگاہ میں دنیا کا اکثر حصّہ بدترین ہے ۔ ( اللہ والوں کی باتیں، 7/28) (14)جس بھی شخص کو دنیا سے کچھ دیا گیا اس سے یہ کہا گیا کہ ” اِسے لے اور اِس کے برابرغم بھی لے ۔ “ ( اللہ والوں کی باتیں ،7/29)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن