دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hazrat Sufyan Sauri رحمۃ اللہ علیہ ke 87 Irshadaat | حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کے 87 ارشادات

حُبِّ مال اور دنیا سے بے رَغبتی کے بارے میں20 مَدَنی پھول

book_icon
حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کے 87 ارشادات
            

حُبِّ مال اور دنیا سے بے رَغبتی کے بارے میں20 مَدَنی پھول

(1)دنیا کو دنیا اس لئے کہتے ہیں کہ یہ ” دَنِیَّہ یعنی گھٹیا “ ہے اور مال کو مال اس لئے کہتے ہیں کہ یہ مال دار کوٹیڑھاکردیتا ہے ۔ ( اللہ والوں کی باتیں، 7/16) (2)مال کو مال اس وجہ سے(بھی) کہا جاتا ہے کہ وہ دِلوں کو مائِل کرتا ہے۔( اللہ والوں کی باتیں، 6/531) (3)لوگوں کی رضا مَندی کی ایسی اِنْتِہا ہے جس تک نہیں پہنچا جاسکتا اور طَلَبِ دنیاکی بھی ایک انتہا ہے مگر اس تک بھی رَسائی نہیں ہو سکتی۔ ( اللہ والوں کی باتیں، 6/531) (یعنی سب لوگوں کو خوش رکھنا ممکن نہیں ہے اور ایسے ہی دنیا وی خواہشات کبھی ختم نہیں ہوتیں۔) (4)بَدْمَزہ کھانا کھانا اور کُھْردَرا لباس پہننا دنیا سے بے رَغبتی نہیں بلکہ دنیا سے بے رَغبتی تو اُمّیدوں کا چھوٹا ہونا (یعنی موت کو پیشِ نظر رکھنا)ہے۔ ( اللہ والوں کی باتیں، 6/531) (5)اگر تمہیں کھانے سے صِرف پیٹ بَھرنے کی ضرورت ہو تو اس کے لئے سوال مَت کرو ۔اگر تمہیں نمک کی ضرورت ہو تو سوال مَت کرو اور یہ جان لو کہ جو روٹی تم نے کھانی ہے نمک مِلا کر اس کا آٹا گوندھ دیا گیا ہے اورتمہیں پانی پینے کی ضرورت ہو تو اپنے ہاتھوں کا استعمال کرو یہ پانی کے برتن کا کام دیں گے۔ ( اللہ والوں کی باتیں، 6/526) (6)مالدار بھی زاہد (دنیا سے بے رَغبت) ہو سکتا ہے جب کہ مصیبت پر صبر کرے اور نعمت پر شکر کرے۔ ( اللہ والوں کی باتیں، 6/532) (7)جب بندہ دنیا سے بے رَغبت ہو جاتا ہے تو اللہ پاک اس کے دل میں حِکمت بَھر دیتا ہے پھر اس حکمت کو اس کی زبان پر جاری فرماتا ہے اور اسے دنیا کے عُیُوب، اس کی بیماریاں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن