30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(8) حدیث شریف سونے چاندی سے زیادہ ہے مگر اِسے حاصل نہیں کیا جاتا۔(یعنی اسے حاصل کرنے والے بہت کم ہیں۔)( اللہ والوں کی باتیں، 6/503)
(9) علمِ حدیث عِزّت ہی عِزّت ہے، جو اس کے ذریعے دنیا چاہے گا تو دنیا مِلے گی اور جو آخِرت چاہے گا تو آخِرت ملے گی۔( اللہ والوں کی باتیں، 6/505)
(10)لوگوں کے لیے حدیث سےبڑھ کر نَفَع مَند (یعنی فائدہ مَند)کچھ بھی نہیں۔( اللہ والوں کی باتیں، 6/ 505)
(11)اگر مجھے معلوم ہو جائے کہ کوئی اِخلاصِ نیّت کے ساتھ علم ِحدیث طَلب کرنا چاہتا ہے تو میں ضرور اس کے گھر جا کر اسے حدیث سُناؤں ۔
( اللہ والوں کی باتیں، 6/506)
(12)حدیث شریف سِیکھنے سے بڑھ کر اَفْضل عمل کوئی نہیں بَشرطیکہ نیّت دُرُست ہو۔( اللہ والوں کی باتیں، 6/506)
(13)علم عمل کے لئے ہی حاصل کیا جاتا ہے تو عمل کی وجہ سے علم حاصل کرنا چھوڑو نہ علم حاصل کرنے کی وجہ سے عمل تَرْک کرو۔( اللہ والوں کی باتیں، 7/18)
(14) (حضرتِ سفیان ثوری رحمۃُ اللہ علیہ بہت بڑے مُحدِّث تھے مگر اس کے باوُجود عاجِزی کرتے ہوئے فرماتے ہیں:)میں چاہتا ہوں کہ حدیث شریف کے مُعاملے میں بَرابَر بَرابَر چھوٹ جاؤں (یعنی ثواب ملے نہ پکڑہو)۔
( اللہ والوں کی باتیں، 7/78)
عبادت کے بارے میں 3 مَدَنی پھول
(1)جب میں قرآنِ پاک پڑھتا ہوں تو دل چاہتا ہے یَہیں ٹھہر جاؤں اور اس کے علاوہ کسی چیز کی طرف نہ بَڑھوں ۔
( اللہ والوں کی باتیں، 6/506)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع