دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hazrat Sufyan Sauri رحمۃ اللہ علیہ ke 87 Irshadaat | حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کے 87 ارشادات

علمِ دِین کی اَہمیت اورترغیب کے بارے میں 14 مَدَنی پھول

book_icon
حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کے 87 ارشادات
            
اللہ پاک کی رضا پانے اور علمِ دِین حاصل کرنے کی نیّت سے ان اَقوال کو پڑھیں اور نیت کریں کہ ان پر عمل بھی کریں گے اِن شاءَ اللہ الکریم ۔

علمِ دِین کی اَہمیت اورترغیب کے بارے میں 14 مَدَنی پھول

(1)حضرت ِسُفیان ثَوری رحمۃُ اللہ علیہ نے فرمایا: عِلم اس لیے حاصل کیا جاتا ہے تاکہ اس کے ذریعے اللہ پاک کا ڈَر اور تَقویٰ حاصل ہو ، اسی وجہ سے عِلم کو فضیلت دی گئی ہے ۔ ( اللہ والوں کی باتیں، 6/501) (2) علم سِیکھواور اس پر صَبْر اوربرداشت سے کام لو اور اس کے ساتھ ہنسی کو مَت مِلاؤ ورنہ دل پتّھر ہو جائیں گے۔( اللہ والوں کی باتیں، 6/502) (3)اپنے ذریعے علم کو زینت بخشو علم کے ذریعے خود کو زینت مت دو۔( اللہ والوں کی باتیں، 6/501) (مطلب یہ علمِ دِین کی دولت حاصل کر کے اپنے آپ سے جہالت کو دُور کرو اور پھر اس علم کو پھیلا ؤ ،یہ نہیں کہ علم اس لیے حاصل کروکہ لوگ آپ کی تعریف کریں یا آپ کو بڑا عالم کہیں۔) (4) ’’علم‘‘ دِین کا طبیب ہے اور ’’دِرْہَم‘‘ دِین کی بیماری ہے، جب طبیب ہی بیماری کو اپنی طرف کھینچے گا تو پھر دوسرے کا علاج کیسے کرے گا؟ ( اللہ والوں کی باتیں، 6/501) (5)علم کا سب سے پہلا درجہ خاموشی، دوسرا تَوجّہ سے سُننا اور یاد کرنا، تیسرا اس پر عمل کرنا اور چوتھا اسے پھیلانا ہے۔ ( اللہ والوں کی باتیں، 6/502) (6)فرائض کےبعدعلم حاصل کرنےسے افضل عمل اورکوئی نہیں ہے۔( اللہ والوں کی باتیں، 6/502) (7)آدمی کو چاہیے کہ اپنی اولاد کو علم حاصل کرنے پر مجبور کرے کیونکہ اس سے اس بارے میں پُوچھا جائے گا۔ ( اللہ والوں کی باتیں، 6/505)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن