30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے صدقے ہماری بے حساب مَغفِرت ہو۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ حضرت ابو عبد اللہ سفیان بن سعید ثَوری رحمۃُ اللہ علیہ کس قدر خوف ِخدا رکھنے والے، دنیا سے بے رغبت اور دنیاوی مال کے حساب و کتا ب سے ڈرنے والے تھے، آپ رحمۃُ اللہ علیہ کا شُمار تَبْعِ تَابِعیْن میں ہوتا ہے، آپ بہترین عالم، مُحدِّث،بہت بڑے عبادت گزار اور اللہ پاک کے ولی تھے۔
آپ کے مَقام و مَرْتَبے اور عظمت و بلندی کو کئی عُلَمائے کِرام نے اُجاگر کیا اور کُتُب میں اس کا ذِکْر کیا بلکہ آپ رحمۃُ اللہ علیہ اس قَدر بابَرَکت بُزُرگ ہیں کہ جو آپ کی صُحبت اختیار کرتا یا آپ کے وسیلے سے کوئی بات کرتا تو عُلَما کی نظر میں اس کی قَدر بھی عظیم ہوجاتی۔
عظیم تابِعی بزرگ حضرت ِعبدُ اللہ بن مُبارَک رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : مجھے حضرت سفیان ثوری رحمۃُ اللہ علیہ کی محافل بہت پسند ہیں کیونکہ میں جب بھی انہیں دیکھنا چاہتا تو کبھی وَرَع وتقویٰ کی حالت میں،کبھی نماز پڑھتے ہوئے اور کبھی فِقْہی مسئلے میں غور کرتے ہوئے دیکھتا۔( اللہ والوں کی باتیں، 6/497)
حضرت سفیان ثوری رحمۃُ اللہ علیہ نے مختلف مَواقِع پر ایسے پُرحِکمت اور ایمان اَفروز اَقوال ارشاد فرمائے ہیں کہ اگر مسلمان ان پر عمل کریں تو اس سے اِن شاءَ اللہ ان کی دنیا و آخِرت سَنْور سکتی ہے۔ انہیں میں سے چند اقوال کچھ تسہیل کے ساتھ یہاں پیش کئے جارہے ہیں،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع