30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
زیادہ سلامتی والااورتمہارے لئے تُہمت کوزیادہ کم کرنے والا ہے ۔ ( اللہ والوں کی باتیں ،7/26)
(18)حضرت سیِّدُنا وَکِیْع رحمۃُ اللہ علیہ سے مَروی ہے کہ ہم عید کے دن حضرت سیِّدُنا سُفیان ثَوری رحمۃُ اللہ علیہ کے ہمراہ نکلے ، آپ رحمۃُ اللہ علیہ نے فرمایا: آج کے دن ہمارا پہلاکام نگاہیں جُھکانا ہے ۔ ( اللہ والوں کی باتیں ،7/32)
(19)خُواہشات، جھگڑے اور حاکِم سے دور رہنا۔ ( اللہ والوں کی باتیں ،7/41)
(20)جس کا باطِن اس کے ظاہِر سے اچھا ہو تو یہ فَضْل ہے اور جس کا باطِن اس کے ظاہِر سے بُرا ہو تو یہ ظُلْم ہے ۔
( اللہ والوں کی باتیں ،7/44)
(21)قول،عَمل کے ساتھ ہی دُرُست ہے اور قول وعمل دونوں نیّت کے ساتھ ہی دُرُست ہیں اورقول،عمل اورنیت سنت کی مُوافَقَت کے ساتھ ہی درست ہوتے ہیں۔ ( اللہ والوں کی باتیں ،7/47)
(22)جب اللہ پاک کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے قول وفعل کی دُرستی عطا فرماتا ہے اوراُسے گناہوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔
( اللہ والوں کی باتیں ،7/49)
(23)جس نے کسی بَدمَذہب کی بات توجّہ سے سُنی اور اسے اس کا بدمذہب ہونا معلوم تھا تو وہ اللہ پاک کی اَمان سے نکال کر نَفْس کے سپُرد کر دیا گیا۔
( اللہ والوں کی باتیں ،7/49)
(24)شِکم سَیری (یعنی پیٹ بھرنے)سے بچو کہ یہ دل سَخْت کرتی ہے،غُصّہ پی جایا کرو اور زیادہ نہ ہَنسو کہ یہ دِلوں کو مُردہ کرتا ہے ۔ ( اللہ والوں کی باتیں ،7/52)
(25)اپنے گھر والوں کے ساتھ اچھی طرح رہو اور ایسے ہو جاؤ کہ تمہاری حالت سے موت کی یاد آجائے ۔
( اللہ والوں کی باتیں ،7/72)
(26)” لَا تَتَکَلَّمْ بِلِسَانِکَ مَاتَکْسِرُ بِہِ اَسْنَانَکَ “یعنی اپنی زبان سے ایسی بات نہ نکالو جو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع