30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(9) اللہ پاک کی حَمْد ذِکْر بھی ہے اور شکربھی،اس کے علاوہ کسی چیز میں ایک ساتھ ذکر اور شکر نہیں۔
( اللہ والوں کی باتیں ،7/78)
(10)لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا جس میں (حالات میں خرابی کے پیش ِنظر)کسی سمجھدار کی آنکھ ٹھنڈی نہ ہوگی۔
( اللہ والوں کی باتیں ،7/17)
(11)تمہیں چاہئے کہ ضروریاتِ زندگی کے لئے درمیانی راہ اختیارکرو اور سَرْکش لوگوں کی مُشابَہت اختیار کرنے سے بچو، کھانے ، پینے ، لباس اور سواری سے وہ چیزیں اختیار کرو جو گھٹیا نہ ہوں نیز مُتّقی، اَمانت دار اور خوفِ خدا رکھنے والوں سے مشورہ لیا کرو۔ ( اللہ والوں کی باتیں ،7/19)
(12)دونوں مُحافِظ فِرِشتے نیکیوں اور بُرائیوں کی بُو اس وقت پاتے ہیں جب دل پُختہ اِرادہ کر لیتا ہے ۔
( اللہ والوں کی باتیں ،7/22)
(13)جب سورج مغرب سے طُلوع ہوگاتو مَلائِکہ اپنے صَحیفے لپیٹ لیں گے اورقلم رکھ دیں گے ۔
( اللہ والوں کی باتیں ،7/23)
(14)شیطان کی کمرتوڑنے کے لئے لَاۤااِلٰہَ اِلَّااللہ کہنے سے زیادہ بڑی کوئی چیزنہیں اور ثواب میں اضافہ کرنے والے کلاموں میں اَلْحَمْدُ لِلہِ جیساکوئی کلام نہیں۔
( اللہ والوں کی باتیں ،7/23)
(15)گُمان دو طرح کاہے، ایک وہ جس میں گناہ ہے ۔دوسرا وہ جس میں گناہ نہیں۔ گناہ والا یہ ہے کہ زبان پرآجائے اورجو زبان پرنہ آئے اس میں گناہ نہیں۔
( اللہ والوں کی باتیں ،7/23)
(16)اگر یقین دل میں ایسا قَرار پکڑ لے جیسا ہونا چاہئے تو دل جنّت کے شوق کی وجہ سے خوش ہو جائے گا یا جہنّم کے خوف سے غمگین۔
( اللہ والوں کی باتیں ،7/26)
(17)جب تمہیں کسی سَستے علاقے کا علم ہوتو وہاں چلے جاؤکیونکہ وہ تمہارے دِین کے لئے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع