30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(7)میں نے کسی بھی شَے کو چھوڑنا عُہدہ و سَربَراہی چھوڑنے سے زیادہ آسان دیکھا ہے ۔ تم دیکھو گے کہ کوئی شخص کھانا، پانی، مال اور کپڑے تو چھوڑسکتا ہے مگر جب اس سے عُہدہ و سَربراہی کے مُعاملے میں جھگڑا کیا جائے تو وہ اس کا دِفاع کرے گا اور دُشمنی پر اُتر آئے گا۔ ( اللہ والوں کی باتیں ،7/56)
مُتَفَرِّق باتوں کے بارے میں 28 مَدَنی پھول
(1) شَریر لوگوں سے خَیر کی اُمّید رکھنا تَعجُّب کی بات ہے ۔ ( اللہ والوں کی باتیں ،7/72)
(2)جب تمہیں اپنے نَفْس کی پہچان ہو جائے گی تو پھر تمہیں اپنے بارے میں کی جانے والی باتیں کوئی نقصان نہیں دیں گی۔( اللہ والوں کی باتیں ،6/535)
(3)ظالم کا چہرہ دیکھنا بھی خَطا ہے اور گُمراہ گَر پیشواؤں کودیکھنا پڑے تو انہیں دل میں بُرا جانوورنہ کہیں تمہارے اَعمال برباد نہ ہوجائیں۔
( اللہ والوں کی باتیں ،7/57)
(4)امیروں کے گھروں کو نہ دیکھو اور جب وہ سواریوں پرکہیں سے گُزریں تو انہیں بھی مَت دیکھو۔
( اللہ والوں کی باتیں ،7/57)
(5)جس نے ظالِم کے لئے لمبی عُمْر کی دُعا کی اس نے پسند کیا کہ اللہ پاک کی نافرمانی کی جائے ۔ ( اللہ والوں کی باتیں ،7/65)
(6)اَجر صبر کے برابر ملتا ہے ۔ ( اللہ والوں کی باتیں ،7/75)
(7)وہ شخص عالِم وسمجھ دارنہیں جوآفت وآزمائش کو نِعمت اور آسُودگی کو مصیبت نہ سمجھے ۔ ( اللہ والوں کی باتیں ،7/76)
(8)ہم نے دِین و دُنیا میں ہم خیال دوست سے زیادہ نَفع بخش کوئی شَے نہیں پائی ۔ ( اللہ والوں کی باتیں ،7/78)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع