30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(7)مَرنے والے کےگھروالوں کو چاہئے کہ وہ مَرنے والے کو کلمَۂ شہادت کی تَلْقِین(1 ) کریں کیونکہ حضرت مَلَکُ الموت علیہ السّلام جب اس کی کَمرکو چُھوتے ہیں تو اس کی بولنے اور پہچاننے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے ، پھر وہ جان کَنی کی تکلیف کا جام پیتا ہے ، اگر اس وقت اُس کے ہاتھ میں تَلوار ہو تو قُدرت پانے پر باپ کو بھی قتل کردے ۔
( اللہ والوں کی باتیں ،7/71)
(8)لوگ سو رہے ہیں جب مَریں گے توبیدارہوجائیں گے۔ ( اللہ والوں کی باتیں ،7/72)
(9)آنکھوں کا دیکھنا دنیاسے اور دل کا دیکھنا آخرت سے ہے۔ بے شک بندہ آنکھوں سے دیکھتا ہے تو اس سے کوئی فائدہ حاصل نہیں کرپا تا اور اگروہ دل سے دیکھتا ہے تو فائدہ حاصل کرتا ہے ۔( اللہ والوں کی باتیں ،7/74)
(10)سب سے بُری خواہش یہ ہے کہ تم آخِرت والے عمل سے دنیا طلب کرو ۔ ( اللہ والوں کی باتیں ،7/74)
(11)میں دُنیا سے آخرت کی طرف کُوچ کرنے والے مومن کی مثال اس بچّے سے دیتا ہوں جو رِحْمِ مادَر (یعنی ماں کے پیٹ)کی گُھٹن سے نکل کردنیا کی راحت پاتا ہے ۔ ( اللہ والوں کی باتیں ،7/32)
[1] … جان کَنی کی حالت میں جب تک رُوْح گلے کو نہ آئےفوت ہونے والےکو تلقین کریں یعنی اس کے پاس بلند آواز سے پڑھیں: اَشْھَدُ اَنْ لَّاۤااِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰہ(صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم)مگر اُسے پڑھنے کا حکم نہ کریں ۔(جوہرہ نیرہ، ص130)نیز جب اس نے کلمہ پڑھ لیا تو تَلْقِین روک دیں ، ہاں اگرکلمہ پڑھنے کے بعد اُس نے کوئی بات کی تو پھر تلقین کریں کہ اس کا آخری کلام” لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْل اللّٰہ“ ہو۔ فرمانِ مُصطفٰے صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ہے کہ جس کا آخِری کلام” لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ “ہو وہ جنّت میں داخل ہوگا۔ (ابوداود، 3 / 255، حدیث :3116 ۔عالمگیری، 1/157)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع