30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کا نہ ہونا ہی تمہارے حق میں بہتر ہے۔)
موت، قَبْر اور آخِرت کے بارے میں 12 مَدَنی پھول
(1)جس طرح تمہیں موت کا علم ہے اگر اُسی طرح چَوپائیوں کو بھی ہوتا تو تمہیں کوئی بھی موٹا تازہ جانور کھانےکو نہ مِلتا۔( اللہ والوں کی باتیں ،6/538)
(2)میں نے کبھی اپنے نَفس کے علاج سے زیادہ دُشوار علاج کسی شَے کا نہیں کیا، کبھی وہ میرے خلاف ہوتا ہے اورکبھی مُوافِق۔( اللہ والوں کی باتیں ،7/8)
(3) اے ہوشیار شخص! زندگی گَدْلی ہے اس کی صفائی موت اور قبر کی ہَولْناکی کو یاد کرنا ہے۔لوگوں نے سوچ بِچارکے بعد دنیا کو بُرا کہاہےجو اِنْدرائِن کے (کَڑْوے)پَھل کی طرح اوپر سے خوبصورت اور اندر سے انتہائی کڑوی ہے۔ زمانے کے حَوادِثات ہمیشہ سے اس کے ساتھ جُڑے ہوئے ہیں اور اس کی مُصِیْبَتیں پتّھروں پربہتے تیز پانی کی طرح ہیں ۔( اللہ والوں کی باتیں ،6/513)
(4) جب تُو دنیا سے تقویٰ کا توشہ لے کر نہیں جائے گا اور موت کے بعد ایسے شخص سے مِلے گا جس نے تقویٰ کو اپنا توشہ بنایا تھا تو تُجھے شَرمندگی ہو گی کہ تُو اس کے جیسا کیوں نہ ہوا اور تُونے ویسی تیاری کیوں نہ کی جیسی اس نے کی۔( اللہ والوں کی باتیں ،6/514)
(5)جب مُردہ چار پائی پر ہوتا ہے تو اس سے کہا جاتا ہے : لوگوں سے اپنی تعریف سُنو۔( اللہ والوں کی باتیں ،7/74)
(6)جب کسی مَرے ہوئے شخص کا تَذکِرہ ہوتو(اُس کے بارے میں)عام لوگوں کی باتوں کو اہمیت نہ دو بلکہ علم وعقل والے لوگوں کی باتوں کو اہمیت دو۔
( اللہ والوں کی باتیں ،7/38)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع