اللہ عَزَّوَجَلَّ سے تجارت کا نَفع
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hazrat Sayyiduna Talha bin Ubaidullah رضی اللہ تعالیٰ عنہ | حضرت سیدنا طلحہٰ بن عبید اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ

book_icon
حضرت سیدنا طلحہٰ بن عبید اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ

بیوی ہیں ، بلکہ میری پریشانی کا سبب یہ ہے کہ میرے پاس کافی مقدار میں  مال جمع ہو گیا ہے اور سمجھ میں  نہیں  آ رہا کہ اس کا کیا کروں ؟‘‘ فرماتی ہیں ، میں  نے عرض کی :  ’’یہ بھی کوئی پریشانی والی بات ہے، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اسے (راہِ خدامیں ) تقسیم فرما دیں۔‘‘ پس حضرت سیِّدُنا طَلْحَہ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے سارا مال لوگوں  میں  تقسیم فرما دیا یہاں  تک کہ ایک دِرہم بھی نہ چھوڑا ۔حضرتِ  سُعْدٰی بنت عَوْف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں  کہ میں نے جب حضرت سیِّدُنا طلحہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے خزانچی سے مال کی مقدار معلوم کی تو اس نے 4 لاکھ دِرہم بتائی۔

(الطبقات الکبریٰ لابن سعد،  الرقم۴۷طلحۃ بن عبیداللہ،  ج۳،  ص۱۶۵،  المعجم الکبیر،   الحدیث : ۱۹۵، ج۱،  ص ۱۱۲)

    اللہ عَزَّوَجَلَّ سے تجارت کا نَفع

پیارے اسلامی بھائیو!  حضرت سیِّدُنا طَلْحَہ بن عبید اللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی طرح جو بھی راہِ خدا میں  مال خرچ کرتا ہے اللہ عَزَّوَجَلَّاسے اپنی برکتوں  سے کبھی بھی خالی اور محروم نہیں  رہنے دیتا۔ چنانچہ،

فرمانِ باری تعالیٰ ہے :

مَنْ ذَا الَّذِیْ یُقْرِضُ اللّٰهَ قَرْضًا حَسَنًا فَیُضٰعِفَهٗ لَهٗۤ اَضْعَافًا كَثِیْرَةًؕ-وَ اللّٰهُ یَقْبِضُ وَ یَبْصُۜطُ۪           (پ۲،  البقرۃ : ۲۴۵)

ترجمۂ کنز الایمان :  ہے کوئی جو اللہکو قرضِ حسن دے تو اللہ اس کے لئے بہت گُنا بڑھا دے اور اللہ تنگی اور کشائش کرتا ہے۔

صدر الافاضل حضرتِ علامہ مولٰینا محمد نعیم الدین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی ’’خزائن العرفان‘‘ میں  اس آیتِ مبارکہ کے تحت فرماتے ہیں :  راہِ خدا میں  خرچ کرنے کو قرض سے تعبیر فرمایایہ کمال لطف وکرم ہے بندہ اس کابنایا ہوا اور بندے کامال اس کاعطا فرمایا ہوا حقیقی مالک وہ اور بندہ اس کی عطاسے مجازی ملک رکھتا ہے مگر قرض سے تعبیر فرمانے میں  یہ دل نشین کرنامنظور ہے کہ جس طرح قرض دینے والا اطمینان رکھتا ہے کہ اس کامال ضائع نہیں  ہواوہ اس کی واپسی کامستحق ہے ایسا ہی راہِ خدا میں  خرچ کرنے والے کو اطمینان رکھنا چاہئے کہ وہ اس انفاق کی جزا بالیقین پائے گا اور بہت زیادہ پائے گا۔ (خزائن العرفان،  پ۲،  البقرۃ،  تحت الایۃ : ۲۴۵)

سَیِّدُنَا طَلْحَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا یومیہ نَفع

پیارے اسلامی بھائیو!  راہِ خدا میں  دی جانے والی چیز ہر گز ضائِع نہیں  ہوتی آخِرت میں  اجر و ثواب کی حقدار ی تو ہے ہی، بعض اَوقات دنیا میں  بھی اضافے کے ساتھ ہاتھوں  ہاتھ اس کا نِعم البدل عطا کیا جاتا ہے اور یہ یقینی بات ہے کہ راہِ خدا میں  دینے سے مال بڑھتا ہے گھٹتا نہیں  جیسا کہ حضرتِ سیِّدُنا ابو ہُریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں :  ’’دو عالم کے مالِک و مختار، مکّی مَدَنی سرکار صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا :  ’’صدقہ مال میں  کمی نہیں  کرتا ۔‘‘ (صحیح مسلم،  کتاب البر والصلۃ،  باب استحباب العفو و التواضع،  الحدیث۲۵۸۸،  ص ۱۳۹۷)

حضرت سیِّدُنا طلحہ بن عبید اللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اپنے پروردگار عَزَّوَجَلَّ  سے جو تجارت کی تھی اس کا حقیقی نفع تو یقینا انہیں  آخرت میں  ملے گا مگر دنیا میں  بھی آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  اس کی برکتوں  سے محروم نہ رہے۔ چنانچہ،

مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا طَلْحَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی یو میہ آمدنی ایک ہزاردرہم سے زائد تھی۔       (المعجم الکبیر،  الحدیث : ۱۹۶، ج۱، ص۱۱۲)

    دنیا کی بے وُقْعَتی

پیارے اسلامی بھائیو!  جو لوگ حبیبِ خدا صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے جلووں  میں  گم ہوتے ہیں  ان کی نظروں  میں  دنیا و مافیھا کی کوئی وقعت نہیں  ہوتی، یہ دنیا سے دور بھاگتے ہیں  اور ہر وقت سفرِ آخرت کے لئے زادِ راہ تیار کرنے میں  مشغول رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب حُسنِ اَخلاق کے پیکر صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے سب سے بہتر انسان کے بارے میں  پوچھا گیا تو آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا :  

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن