دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hazrat Sayyiduna Abdur Rehman bin Auf | حضرت سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ تعالٰی عنہ

book_icon
حضرت سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ تعالٰی عنہ

نوازا مگر یہ دنیاوی مال ودولت،اورعیش وعشرت کبھی آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے قلبِ اطہر پر اثر انداز نہ ہو سکی جس کا اندازہ اس روایت سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک روز آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے سامنے کھانا رکھا گیا، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اس دن روزے سے تھے، اللہ 1 کی لذیذ نعمتیں دیکھیں تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے کچھ یوں ارشاد فرمایا: ’’حضرت سیِّدُنا مصعب بن عمیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ شہید کر دیئے گئے حالانکہ وہ مجھ سے بہتر اور لائقِ احترام تھے، جب اُن کا انتقال پر ملال ہوا تو کفن کے لیے میسر کپڑا اتنا تھا کہ اگر سر کو چھپاتے تو پیر کھل جاتے اور پیروں کو چھپاتے تو سر کھل جاتا اور سَیِّدُ الشُّہَدَا حضرت سیِّدُنا امیر حمزہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی تدفین و تکفین میں بھی ایک ناقابل فراموش درس آخرت ہے کہ جب آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ شہید کئے گئے تو سوائے ایک چادر کے کفن کے لیے کچھ بھی میسر نہ تھا اور ایک ہم ہیں کہ ہم پر دنیا کشادہ کر دی گئی ہے، مجھے ڈر ہے کہیں ایسا تو نہیں کہ ہماری نیکیوں کا صلہ ہمیں (دنیا میں ہی) جلدی مل رہا ہو۔‘‘ پھر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی آنکھوں سے آنسوؤں کا ایک سیلِ رواں جاری ہو گیا یہاں تک کہ سامنے موجود کھانے کی طرف توجہ ہی نہ رہی۔{ 1}

{ 1 }…صحیح البخاری،کتاب الجنائز، باب اذا لم یوجد الا ثوب واحد، الحدیث:۱۲۷۵، ج۱،ص۴۳۱


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن