30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حیاتِ مبارکہ کی چند جھلکیاں :
حضرت سیِّدُنا ابونعیم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ (مُتَوَفّٰی۴۳۰ ھ) ’’حِلْیَۃُ الْاَوْلیَاء‘‘ میں حضرت سیِّدُنا عبد الرحمن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی مبارک حیات کو کچھ یوں بیان کرتے ہیں : *… حضرت سیِّدُنا عبدالرحمن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فراخ دستی ومالداری میں سادہ زندگی بسر کرتے *… اپنامال، مال ودولت عطا کرنے والے ربِّ منّان 1کی راہ میں خرچ کر دیتے *…مال کی وجہ سے آنے والی آزمائش وسر کشی سے اللہ 1کی پنا ہ طلب کرتے *… خوشی ہویاغمی ہرحال میں اللہ 1کی بارگاہ سے ہی لو لگائے رکھتے *… دوست احباب کی جدائی کا خوف رکھتے*…قلب ونگاہ کے ذریعے عبرت حاصل کرتے رہتے *… آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے پاس مال بہت زیادہ تھا غریبوں ، مسکینوں پر احسان فرماتے انہیں خوداپنے ہاتھوں سے عطیات دیتے *… فقیروں اور ناداروں پر خرچ کرنے میں مالداروں کے لئے ایک نمونہ کی حیثیت رکھتے تھے۔{ 1 }
خوش بختیوں کے اسباب:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!خوش بختیوں اور کرم نوازیوں کے کسی کی
{1
}…حلیۃ الاولیاء، الرقم ۹ عبد الرحمن بن عوف، ج۱، ص۱۴۱،ملتقطاً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع