30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فیصلہ کرنا نہایت دشوار امر ہے:
میٹھےمیٹھے اسلامی بھائیو! یقیناً چند فریقوں کے مابین کسی بات میں فیصلہ کرنا ایک نہایت ہی دشوار امر ہے، خصوصاً جب کسی شخص کو ان کے مابین حَکَمْ یعنی فیصلے کرنے والا مقرر کر دیا جائے یا اسے نگران بنا دیا جائے۔ نگران سے مراد صرف کسی ملک یا شہر یا مذہبی و سماجی و سیاسی تنظیم کا ذمہ دارہی نہیں بلکہ ہر وہ شخص مراد ہے جو کسی نہ کسی کا ذمہ دارہومثلا:ملک کابادشاہ اپنی رعایا،مراقب (یعنی سپر وائزر) اپنے ماتحت مزدوروں کا، افسر اپنے کلرکوں کا، امیر قافلہ اپنے شرکائے قافلہ کا، اسی طرح ذیلی مشاورت کے نگران اپنے ماتحت اسلامی بھائیوں کا، والد اپنی اولاد کا، استاد اپنے شاگرد کا اور شوہر اپنی بیوی کا ذمہ دار ہے۔جیسا کہ مروی ہے کہ ’’کُلُّکُمْ رَاعٍ وَکُلُّکُمْ مَسْؤُلٌ عَن رَّعِیَّتِہٖ یعنی تم سب نگران ہو اور تم میں سے ہر ایک سے اس کے ماتحت افراد کے بارے میں پوچھا جائیگا۔‘‘{ 1}
فیصلہ کرنا حساس ذمہ داری ہے:
یقیناً عہدۂ قضا، حکمرانی یا نگرانی کی ذمہ داری بہت حساس ذمہ داری ہے، جس شخص کو یہ ذمہ داری سونپی گئی یقینا وہ بڑی آزمائش میں مبتلا ہوگیا،چنانچہ اس
{1 }…صحیح البخاری، کتاب الاحکام،
باب قول اللہ …الخ، الحدیث: ۷۱۳۸، ج۴، ص۴۵۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع