30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دینی خدمات
مولانا عبید رضا قادری مرحوم نے اپنی دینی خدمات کا آغاز اپنے مادرِ علمی فیضانِ رضا اکیڈمی، جہانگیر روڈ کراچی میں تدریس سے کیا اور چھ سال یہاں مدرس رہے۔ کثیر طلبہ نے آپ سے استفادہ کیا۔ ان کے کافی شاگرد فارغ التحصیل ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ دوسرے ممالک میں بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ آپ نے کراچی سٹی میں مختلف مساجد میں امامت بھی فرمائی۔
2024ء کے اوائل میں نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حضرت مولانا محمد عمران عطاری مدظلہ نے راقم الحروف سے فرمایا کہ مرحوم رکنِ شوری حاجی مشتاق عطاری کے بڑے فرزند مولانا عبید رضا قادری صاحب میں صلاحیت ہے تو انہیں دعوتِ اسلامی کے علمی و تحقیقی شعبے، اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ، عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ، پرانی سبزی منڈی کراچی میں خدمات کا موقعہ دیا جائے، چنانچہ راقم نے ناظم المدینۃ العلمیہ مولانا آصف خان عطاری مدنی کے ذریعے تحریری و شفوی ٹیسٹ کی ترکیب بنوائی۔ اس میں کامیابی کے بعد آپ 15 مئی 2024 ء کو اسلامک ریسرچ سینٹر سے منسلک ہو گئے۔
آپ ہر کام کو ذمہ داری اور امانت سمجھ کر کرتے۔ آپ نے اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ میں ایک سال پانچ ماہ اور چند دن علمی و تحقیقی خدمات سرا نجام دیں۔ آپ نے کتاب ”فیضانِ ریاض الصالحین“ جلد 8 پر تفتیشِ تخریج کا کام کیا اور اس کی فارمیشن بھی کی اور دوسری کتاب ”منتخب صحاح ستہ و منتخب سنن اربعہ“ پر بھی کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ شعبہ درسی کتب کے تحت قدوری شریف کی پروف ریڈنگ بھی کرتے رہے۔