30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسجد، صدیقیہ مسجد اور عمر فاروق مسجد میں امامت و خطابت بھی فرمائی۔ نیز درس نظامی میں موقوف علیہ تک پڑھا اور دورہ حدیث شروع کیا مگر بیماری کی وجہ سے تکمیل نہ کر سکے۔
جب دعوتِ اسلامی کے شعبہ خدام المساجد و المدارس نے بابری چوک،گرو مندر کراچی میں عظیم الشان جامع مسجد کنزالایمان اور دارالافتا اہلِ سنت تعمیر کیا تو مسجد انتظامیہ کی درخواست پر بطورِ امام و خطیب یہاں آ گئے اور تادمِ حیات یہ خدمت سرانجام دیتے رہے۔ انہوں نے ایک سال جامعۃ المدینہ سبز مارکیٹ کراچی میں انگلش کلاس بھی پڑھائی۔ غالباً 1986ء میں دعوتِ اسلامی سے منسلک ہوئے، امیرِ اہلِ سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ سے سلسلۂ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں بیعت کا شرف پایا اور انہیں کے ہو کر رہ گئے۔ یہ دعوتِ اسلامی کے ذیلی مشاورت نگران، علاقائی مشاورت نگران وغیرہ مختلف عہدوں پر فائز رہے، آپ نہایت سمجھدار، معاملہ فہم اور عوامی ڈیلنگ کے ماہر تھے، یہی وجہ ہے کہ امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی نے کراچی کے نگرانوں کے مشورے سے انہیں جنوری 2000ء میں کراچی مشاورت کا نگران بنا دیا۔ اسی سال دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ قائم ہوئی تو انہیں اکتوبر 2000ء میں اس کا بھی نگران مقرر کیا گیا۔ یہ تقریباً دو سال اس منصب پر فائز رہ کر 29 شعبان 1423ھ مطابق 5 نومبر 2002ء کو کراچی میں بوجہ سرطان (Cancer) وفات پا گئے۔ تدفین دعوتِ اسلامی کی وسیع و عریض پراپرٹی صحرائے مدینہ نزد بقائی میڈیکل کالج، ہائی وے کراچی میں کی گئی۔ آپ کے چار بیٹے ہیں، سب سے بڑے بیٹے مولانا عبید رضا قادری مرحوم ہیں، دوسرے بیٹے عبد المصطفیٰ قادری ہیں جو دعوتِ اسلامی کے شعبہ سوشل میڈیا میں تین