30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت مولانا عبید رضا قادری مرحوم
پیدائش و نام
حضرت مولانا عبید رضا قادری ترابی عطاری مرحوم کی پیدائش 22 شوال المکرم 1412ھ مطابق 15 اپریل 1993ء بروزِ جمعرات کورنگی کراچی کے ایک مذہبی گھرانے میں ہوئی۔ آپ کے والد گرامی مولانا قاری مشتاق احمد عطاری کی درخواست پر امیرِ اہلِ سنت، بانی دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے ان کا نام محمد اور پکارنے کے لیے لقب عبید رضا عطا فرمایا۔
والد گرامی کا تعارف
مولانا عبید رضا قادری مرحوم کے والد گرامی بلبل روضۂ رسول حضرت مولانا الحاج قاری ابوعبید مشتاق احمد عطاری بن مولانا اخلاق احمد خان بن عبد الرحیم خان کی پیدائش 18رمضان 1382ھ مطابق یکم جنوری1967ء کو بنوں خیبر پختون خواہ،پاکستان میں ہوئی۔ کچھ عرصہ والدین کے ساتھ بنوں اور فیصل آباد پنجاب میں رہ کر کراچی شفٹ ہو گئے۔ حاجی مشتاق مرحوم بہترین قاری،شہرت یافتہ خوش الحان نعت خواں،صاحبِ مطالعہ، ظاہری و باطنی حسن سے مالا مال اور نہایت خوش اخلاق تھے۔ انہوں نے قرآن پاک کے 6 پارے حفظ کئے، دنیاوی تعلیم حاصل کر کے کئی سال حکومتی اکاؤنٹ ڈپارٹمنٹ میں سینیئر آڈیٹر رہے۔ اس دوران انہوں نے اورنگی ٹاؤن کراچی کی کئی مساجد مثلاً مدینہ