30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے سامنے جھک گیا۔
آخر باطل کا پردہ چاک ہوتا ہے اور شبِ دَیجور کا اندھیرا چھٹتا ہے۔ وادیٔ بطحا کے اُفق سے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نورِ ہدایت کا آفتابِ عالم تاب بن کرجلوہ گرہوتے ہیں جس کی تابانیوں سےنہ صرف کرۂ ارض بقعۂ نور (روشن جگہ) بن جاتاہے بلکہ مخلوق کا خالقِ حقیقی سے ٹوٹاہوارشتہ بھی دوبارہ استوار ہو جاتا ہے۔
وادیٔ بطحا کے ایک نوجوان نے جب کفر کی اندھیری وادیوں سے نکل کر نور کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی دعوتِ حق پر لبیک کہا تو باطل کی اندھیری وادیوں میں بھٹکنے والا اس کا چچا یہ گوارا نہ کر سکا اور غصے سے بے قابو ہوکر اس نے یہ ارادہ کر لیا کہ اپنے بھتیجے کو مجبور کر دے گا کہ وہ نئے دین کو چھوڑ کر پھر اپنے آبائی دین کی طرف لوٹ آئے۔ چنانچہ اس نے اسلام کی اس نوخیز کلی کو ایک چٹائی میں لپیٹا، پھر رسی سے باندھ کرلٹکادیا اور نیچے سے دھواں دینے لگا تاکہ آج کی یہ کلی کل کاحسین و مہکتاپھول نہ بن سکے۔ پھر اس باطل پرست نے حق کے علمبردار سے کہااس عذاب سے بچناچاہتےہوتواسلام سےمنہ موڑ لو مگر جس کا دل نورِ ایمان سے منور ہو جائے اس کے سامنے دنیا کی تمام تکلیفیں ہیچ ہیں۔بھلاوہ کیونکر اس دین کو خیرآباد کہتا کہ جس کے متعلق خالقِ کائنات عَزَّوَجَلَّ نے اپنی لَارَیْب کتاب قرآنِ مجید میں ارشاد فرمایا:
اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰهِ الْاِسْلَامُ۫ (پ۳، آلِ عمران:۱۹)
ترجمۂ کنز الایمان: بے شک اللہ کے یہاں اسلام ہی دین ہے۔
چچا اس نوجوان کو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پسندیدہ دینِ متین سے ہٹانے اور کفر کی اندھیری وادی میں لوٹنے کیلئے برابر تکلیف دیتا رہا لیکن شمعٔ نبوت کے اس پروانے کے حوصلےو استقامت پر قربان جائیے! اس حالتِ پُر ُسوز میں بھی ہر بار یہی جواب دیا: لَا اُکَفِّرُ اَبَداً (میں کبھی کفر اختیار نہیں کروں گا) گویا کہ آپ ارشاد فرماتے لذتِ عشقِ حقیقی کا مزہ چکھنے والا کبھی کفر اختیار نہیں کرتا۔([1]) باطل کے اندھیروں میں بھٹکنے والے چچا نے جب دیکھاکہ اس کا بھتیجا کبھی اپنے آبائی دین پر واپس نہ لوٹے گا تو بالآخر اس نے ہار مان کر اپنے بھتیجے کو اس کے حال پر چھوڑ دیا اور اس طرح باطل کا منہ کالا اور حق کا بول بالا ہو گیا۔([2])
پیارے اسلامی بھائیو! ایک دن یہی نوجوان وادی ٔبطحا سے باہَردن کے وقت محوِ آرام تھاکہ اس نےشیطان کی پھیلائی ہوئی یہ جان لیوا اَفواہ سنی کہ (مَعَاذَ اللہ ) رحمتِ عالَم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو کفارِ مکہ نے شہید کر دیا ہے، یہ اندوہ ناک خبر اس کے دل پر بجلی بن کر گری اور سوائے اس بات کے کچھ سمجھ میں نہ آیا کہ جن کے صدقے اس دنیا میں جینے کا سلیقہ ملا، ان کے بغیرجینے کا کیا مزہ۔ اعلیٰحضرت، مجدد دین و ملت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن نے کیا خوب ارشاد فرمایا ہے:
وہ جو نہ تھے تو کچھ نہ تھا وہ جو نہ ہوں تو کچھ نہ ہو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع