30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
حضرتِ سیِّدُنازُبیر بن عوام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ 50 صَفحات پر مشتمل رسالے، ’’ جنتی محل کا سودا‘‘ صَفْحَہ 1 پر شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّت ،بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ دُرودِ پاک کی فضیلت ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ مالکِ خُلدوکوثر، شاہِ بحرو بر، مدینے کے تاجور، انبیا کے سَروَر، رسولِ انور، محبوبِ داوَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ بخشش نشان ہے: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کی خاطر آپس میں مَحَبَّت رکھنے والے جب باہَم ملیں اورمُصافَحَہ کریں اور نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرُودِ پاک بھیجیں تو اُن کے جُدا ہونے سے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گُناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔‘‘([1])
چھٹی صدی عیسوی میں شرک اوربُت پرستی کی بیماری کائنات اَرضی کے گوشہ گوشہ کوایک وبا کی طرح اپنی لپیٹ میں لےچکی تھی۔ مخلوق کا رشتہ اپنےخالقِ حقیقی سےٹوٹ چکا تھا،ان کی اخلاقی، معاشرتی، معاشی اور سیاسی زندگی میں ایسے تباہ کُن فسادات پیداہوچکےتھےجن کا تصور ہی سعید روحوں پرلرزہ طاری کرنے کے لئے کافی ہے۔
میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو! اس دور میں چہار سو شبِ دَیجور (اندھیری رات) کا عالم تھا اورانسان خدافراموش ہی نہیں بلکہ خود فراموش بھی بن چکا تھا، غفلت و گمراہی کی گم گشتہ راهوں میں بھٹک کر اسے یہ تک نہ یاد رہا کہ وہ خالقِ کائنات کی شانِ تخلیق کا شاہکار ہے اور جس کا مقصد ِتخلیق صرف یہ ہے کہ وہ اپنے خالق ومالک کو پہچانے اور عشق و محبت کے جذبات سے سرشار ہو کر اس کی بارگاہِ عظمت وکمال میں بےخودی سے اپنا سرِنیاز جھکا دے اور اپنی بندگی، بےچارگی اور بیکسی وبےبسی کا اظہار کرے مگر ہائے افسوس! صد کروڑ افسوس! یہ سب کچھ کرنے کے بجائے اس کمزور وبے بس انسان نے حقیقی معبود کو چھوڑ کر فانی مخلوق کو اپنا معبود بنا لیا اور عزت و کرامت کی خِلْعَتِ فاخِرہ (عمدہ و بیش قیمت لباس) کو چاک کر کے بےجان پتھروں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع