30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کھڑے ہو کر ایک ساتھ نام لے لے کر جنتی ہونے کی خوش خبری سنائی۔ ان خوش نصیبوں کو ’’عَشْرَۂ مُبَشِّرَہ‘‘ کہا جاتا ہے جن کے اسمائے گرامی یہ ہیں : (۱(حضرت ابو بکرصدیق(۲(حضرت عمر فاروق (۳(حضرت عثمان غنی (۴(حضرت علی مرتضیٰ(۵(حضرت طلحہ بن عبید اللہ (۶( حضرت زبیر بن عوام (۷( حضرت عبدالرحمن بن عوف(۸(حضرت سعد بن ابی وقاص (۹(حضرت سعید بن زید(۱۰( حضرت ابو عبیدہ بن الجراح۔ عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان(سنن الترمذی، کتاب المناقب، مناقب عبدالرحمن بن عوف، الحدیث: ۳۷۶۸، ج۲، ص۲۱۶)
اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّتبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی چینل پر امت مسلمہ کو دربارِ نبوت کے ان چمکتے ستاروں کی سیرت سے آگاہ کرنے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ مجلس المدینۃُ العلمیۃکے شعبہ ’’بیاناتِ مدنی چینل‘‘ کے مدنی علما کَثَّرَہُمُ اللہُ تَعَالٰی کی انتھک کاوشوں کے سبب پیشِ نظر رسالہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کی تمام مجالس بَشُمُول المدینۃُ العلمیۃ کو دن 11ویں اور رات 12ویں ترقّی عطا فرمائے۔
آمین بجاہ النبی الامینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع