30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
امانت رکھنے کے لئے آتا تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے: ’’امانت نہیں ، قرض ہے کیونکہ مجھے اس کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔‘‘ لہٰذا جب میں نے حساب لگایا تو وہ بیس لاکھ (20,00,000) بنا، پس میں نے وہ قرض ادا کر دیا۔علاوہ ازیں حضرت عبد اللہ بن زُبَیْر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما کا طریقہ کار یہ تھا کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ چار سال تک حج کے موسم میں یہ اعلان کرواتے رہے کہ’’جس نے حضرت سیِّدُنا زُبَیربن عَوَام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے قرض لینا ہووہ آکر لے جائے۔ ‘‘ جب چار سال کا عرصہ گزرگیا توحضرت سیِّدُنا عبداللہ بن زُبَیْر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما نے بقیہ مال ورثا میں تقسیم کر دیا، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے ورثا میں چار بیویاں تھیں جن میں سے ہر ایک کے حصے میں بارہ بارہ لاکھ آئے۔([1])
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حضرت سیِّدُنا زُبَیر بِن عَوَّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی سیرت سے ہمیں گناہوں سے بچنے، نیکیاں کرنے، دنیاسے بے رغبت ہونے اور فکر آخرت میں مصروف رہنے کی مدنی سوچ ملتی ہے اور یہی نہیں بلکہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی زندگی کا گوشہ گوشہ ہمیں رِضائے ربّ الانام کے حصول کی خاطر جان ومال راہِ خدا میں قربان کر دینے کی دعوت دے رہا ہے۔ پس سُستی چھوڑیئے اور صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے دنیا کی اس مختصر سی زندگی میں نیکیوں کا ایک ایسا ذخیرہ کرنے کی کوشش میں لگ جائیے جو آخرت کی ہمیشہ رہنے والی زندگی کے لئے کام آ سکے۔ اے کاش! ہم حضرت سیِّدُنا زُبَیر بِن عَوَّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی سیرت پر عمل کرنے والے بن جائیں اور جس طرح آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ جنت کی خوشخبری ملنے کے باوجود ساریزندگی نیکیاں کرتے رہے اور خدائے اَحْکَمُ الْحَاکِمِین کی خفیہ تدبیر سے ڈرتے رہے ہماری زندگی کا بھی ایک ایک لمحہ رضائے رَبُّ الانام کے حصول میں گزرنے لگے۔ چنانچہ،
تبلیغ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ”دعوتِ اسلامی“ کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں کے مسافر بن کر خود بھی سنتوں کے عامل بن جائیے اور پوری دنیا میں سنت مصطفےٰ کا ڈنکا بجا دیجئے۔ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نصیحت کرتے ہوئے کیا خوب ارشاد فرماتے ہیں :
مختصر سی زندگی ہے بھائیو!
نیکیاں کیجے ، نہ غفلت کیجئے
گر رِضائے مصطفے درکار ہے
سنّتوں کی خوب خدمت کیجئے
1 القرآن الکریم، کلام باری تعالٰی
2 ترجمۂ قرآن کنز الایمان، اعلٰی حضرت امام احمد رضا ۱۳۴۰ھ
3 خزائن العرفان، صدر الافاضل نعیم الدین مراد آبادی۱۳۶۷ھ
4 صحیح البخاری، امام ابو عبد اللہ محمد بن اسماعیل بخاری ۲۵۶ ھ ، دار الکتب العلمیۃ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع