دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hazrat e Sayyiduna Zubair bin Awwam | حضرت سیدنا زبیر بن عوّام رضی اللہ تعالٰی عنہ

book_icon
حضرت سیدنا زبیر بن عوّام رضی اللہ تعالٰی عنہ

محبت تھی۔([1])

(۹)…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  کے لئے اپنے والدین کریمین کو جمع فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”فِدَاکَ اَبِی وَ اُمِّی“ یعنی اے زبیر!تم پر میرے ماں  باپ قربان۔([2])

(۱۰)… سب سے پہلے جس شخص نے حضور نبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی حفاظت وحمایت میں  تلوار اُٹھانے کی سعادت پائی وہ حضرت سیِّدُنا زُبَیر بن عَوَّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ہیں۔([3])

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حضرت سیِّدُنا زُبَیر بن عَوَّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے جنّتی ہونے کی ضمانت پانے کے باوجود ساری زندگی رضائے رب الانام کے حصول میں  بسر کی، دینِ اسلام کی خاطر ایسی قربانیاں  دیں  جو تاقیامت مسلمانوں  کے لئے نمونہ ہیں  بلکہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے تو اپنی جان ہی اسلام پر قربان کر دی اور شہادت کے عظیم الشان مرتبہ پر فائز ہوئے۔ چنانچہ

    شہادت:

حضرت سیِّدُنا زُبَیر بن عَوَّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ جب جنگ جمل چھوڑ کر واپس جا رہے تھے، تو ابن جرموز نے تعاقب کر کے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو دھوکے سے شہید کر دیا۔ یہ جنگ بروز جمعرات ۱۱جمادی الاخریٰ ۳۶ھ  میں  ہوئی۔([4]) آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا مزار مبارک عراق کی سر زمین پر جس شہر میں  واقع ہے اس کا نام ہی مَدِیْنَۃُ الزُّبَیْر ہے۔

قاتل کو جہنم کی خبر:

حضرت سیِّدُنا زُبَیر بن عَوَّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے قاتل ابن جرموز نے امیر المومنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی خدمت میں  حاضر ہونے کی اجازت چاہی تو آ پ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا: ”زبیر کے قاتل کو جہنم کی خبر سنا دو۔“([5])

قرض کی ادائیگی:

حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن زبیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُما کہتے ہیں  کہ جنگِ جمل کے موقع پر میرے والدِ ماجد (حضرت سیِّدُنا زبیر بن عوام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ)نےاپنے قرض کی ادائیگی کے لیے مجھے وصیت فرمائی اور کہا: ”اگر تم میرے قرض کی ادائیگی سے عاجز آجاؤ تو میرے مولیٰ سے مدد طلب کرنا۔“ فرماتے ہیں  کہ خدا کی قسم! میں  نہ سمجھ سکا کہ مولیٰ سے ان کی کیا مراد ہے؟ چنانچہ میں  نے استفسار کیا: اے ابا جان! آپ کا مولیٰ کون ہے؟ تو ارشاد فرمایا : ”میرا مولیٰ ربِّ کائنات عَزَّوَجَلَّ ہے۔“ پس آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  کے قرض کی ادائیگی میں  ایسی غیبی مدد ہوئی کہ خدا کی قسم! ذرہ بھر دقت و بوجھ کا احساس نہ ہوا کیونکہ جب بھی میں  کوئی پریشانی یا تنگی محسوس کرتا تو ہاتھ اٹھا کر عرض کرتا: ”اے زبیر کے مالک و مولیٰ! ان کے قرض کی ادائیگی میں  غیبی مدد فرما۔“ دعا مانگتے ہی مدعا پورا ہو جاتا۔ فرماتے ہیں  کہ جب حضرت سیِّدُنا زُبَیْربن عَوَام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  نے جامِ شہادت نوش فرمایا تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  نے کوئی درہم و دینارنہ چھوڑا۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  کے ترکہ میں  صرف غابہ کی چند زمینیں  اور کچھ (تقریباً پندرہ) گھر تھے اور قرضے کا عالم یہ تھا کہ جب کوئی شخص ان کے پاس



صحیح البخاری، کتاب المناقب، مناقب زبیر بن العوام، الحدیث : ۳۷۱۷ ،ج۲ ص۵۳۹      [1]

المرجع السابق،  الحدیث:۳۷۲۰، ص۵۲۰         [2]

حلیۃ الاولیاء،  الرقم ۶الزبیر بن العوّام،  الحدیث:۲۸۰، ج۱، ص۱۳۲       [3]

المستدرک،  کتاب معرفۃ الصحابۃ،  رجوع الزبیر عن معرکۃ الجمل،  الحدیث : ۵۶۲۸، ج۴، ص۴۴۵     [4]

   المرجع السابق،  الحدیث:۵۶۳۲، ج۴، ص ۴۴۷              [5]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن