دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hazrat e Sayyiduna Zubair bin Awwam | حضرت سیدنا زبیر بن عوّام رضی اللہ تعالٰی عنہ

book_icon
حضرت سیدنا زبیر بن عوّام رضی اللہ تعالٰی عنہ

ابْتِغَآءَ مَرْضَاتِ اللهِ١ؕ ۲، البقرہ:۲۰۷)([1])تلاوت کی۔([2])

اللہ اللہ! صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کا جذبۂ عشقِ مصطفےٰ مرحبا صد کروڑ مرحبا! آخری سانسیں  ہیں  مگر بجائے اہل و عیال یا مال و متاع کے فقط خواہش کی تو کس کی صرف دورکعت نماز کی۔

جان دی ، دی ہوئی اسی کی تھی

حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا

    اے کاش! ہمیں  صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے عشقِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا کروڑو یں  حصے کا جز ہی مل جائے، وہ تلواروں  کے سائے میں ، تختۂ دار سامنے ہونے کے باوجود عشقِ مصطفےٰ اور فراقِ مجتبےٰ میں  بے قرار ہو رہے ہیں ، موت کا بھی کوئی ڈر نہیں  اور ایک ہم ہیں  کہ نوکِ زبان تک تو عاشق ہیں  مگر حال یہ ہے کہ محبت ِ رسول میں  زلفیں  رکھنا تو درکنار، داڑھی شریف کو اپنے ہاتھوں  سے کاٹ کر گندی نالیوں  میں  بہا دیتے ہیں۔ نماز ہمارے آقا کی آنکھوں  کی ٹھنڈک ہے اور ہم ہیں  کہ محبت رسول میں  تہجد تو درکنار نمازِ فجر میں  بھی اُٹھا نہیں  جاتا۔ کاش! اللہ عَزَّوَجَلَّ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے صدقے ہمیں  سچا عاشقِ رسول بنا دے۔

میری آنے والی نسلیں  تیرے عشق ہی میں مچلیں

اِنہیں  نیک تم بنانا مدنی مدینے والے

 سیِّدُنا ذو النورین کی گواہی:

ایک سال امیر المومنین حضرتِ سیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو مرضِ نکسیر کا عارضہ لاحق ہوا جو اس قدر شدت پکڑگیا کہ حج کی ادائیگی میں  بھی رکاوٹ بن گیا اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اپنی بگڑتی ہوئی صحت کو بھانپتے ہوئے اپنی وصیت بھی تحریر فرما دی۔ اِسی دوران قریش کا ایک شخص حاضرِ خدمت ہو کر عرض گزار ہوا: ”عالیجاہ! اپنے بعد کسی کو خلیفہ نامْزد کر دیجئے۔“ اس پر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نےاستفسار فرمایا: ’’ کیا یہ فقط تمہاری رائے ہے یا قوم کا مطالبہ ہے؟‘‘ عرض کی: ’’قوم کا مطالبہ ہے۔‘‘ تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے پوچھا: ’’ تمہاری رائے میں  کون منصبِ خلافت کے لائق ہے؟‘‘ اس پر اُ س نے کوئی جواب نہ دیا۔ کچھ دیر میں  حضرتِ حارث رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے بھی حاضرِ خدمت ہو کر قوم کایہی مطالبہ دہرایا تو حضرتِ عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے پوچھا: ’’کس کو بناؤں ؟‘‘ جواب میں  حضرتِ حارث رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بھی خاموش رہے تو امیر المومنین نے خود ہی ارشاد فرمایا کہ قوم کی رائے شاید حضرت زُبَیر بِن عَوَّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے حق میں  ہو گی۔ اِس پر حضرتِ حارث رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے عرض کی: ”بالکل قوم کی رائے انہی کے حق میں  ہے۔“ تو حضرتِ عثمانِ غنیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے حضرتِ سیِّدُنا زُبَیر بِن عَوَّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے فضائل بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”قسم اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں  میری جان ہے! جہاں  تک مجھے علم ہے وہ قوم کے بہترین آدمی ہیں  اور رسول اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ان کے ساتھ بہت محبتتھی۔“([3])

جنات کے وفد سے ملاقات:

 



      الریاض النضرۃ،  الباب السادس فی ذکر مناقب الزبیر بن العوّام،  الفصل السادس فی خصائصہ، ج۲، ص۲۷۹[1]

      ترجمۂ کنز الایمان: اور کوئی آدمی اپنی جان بیچتا ہے اللہ کی مرضی چاہنے میں اور اللہ بندوں پر مہربان ہے ۔[2]

    صحیح البخاری، کتاب فضائل اصحاب النّبی ، مناقب زبیر بن العوام،  الحدیث : ۳۷۱۷ ، ج۲، ص۵۳۹[3]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن