دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hazrat e Sayyiduna Zubair bin Awwam | حضرت سیدنا زبیر بن عوّام رضی اللہ تعالٰی عنہ

book_icon
حضرت سیدنا زبیر بن عوّام رضی اللہ تعالٰی عنہ

تھے لیکن اس میں  سے ایک درہم بھی آپ کے گھر میں  داخل نہ ہوتا بلکہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  تمام کا تمام مال صدقہ کردیا کرتے تھے۔([1])

ایک بار حضرت سیِّدُنا زُبَیر بِن عَوَّام  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اپناایک گھر چھ لاکھ میں  فروخت کیاتو آپ سے عرض کی گئی: ”اے ابو عبد اللہ! آپ کو تو نقصان ہو گیا۔“ تو آپ نے ارشاد فرمایا: ہرگز نہیں ، خدا کی قسم! تم جان لوگے کہ میں  نے نقصان نہیں  اٹھایا کیونکہ میں  نے یہ مال راہِ خدا میں  دے دیا ہے۔([2])

فتح مکہ کے موقع پر میسرہ کے سالار:

رمضان المبارک  ۸ ھ  میں  فتح مکۂ مکرمہ کے موقع پر حضرتِ زبیر بن عوام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ لشکرِ اسلام کے مَیْسَرَہ (فوج کے بائیں  بازو) کے سالار تھے اور حضرتِ مقداد بن اسود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہمَیْمَنَہ(فوج کے دائیں  بازو) کے سالار تھے۔([3])

غزوۂ بدر کے شہسوار :

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! غزوۂ بدر کے موقع پر مسلمانوں  کے پاس صرف دو گھوڑے تھے اور ان میں  سے ایک گھوڑے پر حضرت سیِّدُنا زبیر بن عوام  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سوار تھے۔ ([4])

    مالِ غنیمت میں  حصہ:

حضرت عبد اللہ بن زبیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  فرماتے ہیں  کہ حضرت زبیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ   کے لئے (مالِ غنیمت سے) چار حصے مقرر تھے، دو آپ کے گھوڑے کے سبب، ایک بذاتِ خود جہاد میں  شرکت کرنے اور چوتھا قرابت داری یعنی حضور  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا پھوپھی زاد ہونے کی وجہ سے ملتا تھا۔([5])

سرکار کے بلاوے پر لبیک کہنے والے:

قرآنِ پاک میں  ہے:

اَلَّذِیْنَ اسْتَجَابُوْا لِلّٰهِ وَ الرَّسُوْلِ مِنْۢ بَعْدِ مَاۤ اَصَابَهُمُ الْقَرْحُ ﳍ لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا مِنْهُمْ وَ اتَّقَوْا اَجْرٌ عَظِیْمٌۚ(۱۷۲) (پ۴،  ال عمران : ۱۷۲)

ترجمۂ کنز الایمان:  وہ جو اللہ و رسول کے بلانے پر حاضر ہوئے بعد اس کے کہ اُنہیں  زخم پہنچ چکا تھا ان کے نکوکاروں  اور پرہیزگاروں  کے لئے بڑا ثواب ہے۔

ام المومنین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے اپنے بھانجے حضرت عروہ سے اس آیتِ مبارکہ کا شانِ نزول بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ’’اے میرے بھانجے! تمہارے نانا جان یعنی حضرتِ ابوبکر صدیق اور تمہارے والد حضرتِ زبیر بن عوام بھی ان لوگوں  میں  سے ہیں۔ سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو جب غزوۂ اُحد میں  مشرکین کی جانب سے سخت صدمہ اٹھانا پڑا تو یہ خدشہ لاحق ہوا کہ کہیں  وہ دوبارہ حملہ نہ کر دیں۔ چنانچہ، حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ”کون ہے



     عمدۃ القاری کتاب الخمس، باب برکۃ الغازی،ج۱۰، ص ۴۶۴[1]

      المرجع السابق، ص ۴۶۴[2]

      الطبقات الکبری لابن سعد، الرقم۳۲ الزبیر بن العوام،ج۳، ص۷۷[3]

      المصنف لابن ابی شیبہ،  کتاب الفضائل،  باب ما حفظت فی الزبیر بن العوام، الحدیث:۱۰، ج۷، ص۵۱۱[4]

     تاریخ مدینہ دمشق ،  زبیر بن عوام، ج۱۸، ص۳۸۴[5]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن