30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
مدنی چینل کے سلسلہ ’’فیضانِ صحابہ کرام‘‘ کے چودہ حروف
کی نسبت سے اس رسالے کو پڑھنے کی ’’14 نیتیں ‘‘
فرمانِ مصطفےٰ 6 : صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔ (المعجم الکبیر للطبرانی، الحدیث : ۲۴۹۵، ج۶، ص۵۸۱)
دو مَدَنی پھول:
۱… بغیر اچھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔
۲ … جتنی اچھی نِیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
( 1) ہر بارحمد و (2(صلوٰۃ اور (3( تعوُّذ و(4(تَسمِیہ سے آغاز کروں گا۔ (اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہو جائے گا) (5( حتَّی الْوَسْع اِس کا باوُضُو اور (6(قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا (7( قرآنی آیات اور (8( اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا (9(جہاں جہاں ’’ اللہ‘‘ کا نام پاک آئے گا وہاں عزوجل اور (10( جہاں جہاں ’’سرکار‘‘ کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پَڑھوں گا (11( شرعی مسائل سیکھوں گا (12( اگر کوئی بات سمجھ نہ آئی تو علما سے پوچھ لوں گا (13(سیرتِ صحابہ پر عمل کی کوشش کروں گا (14(کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو ناشرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا (مصنّف یاناشِرین وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)
(دنیا مومن کے لئے قید خانہ ہے(
حضرت سیدنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’دنیا مومن کے لئے قید خانہ اور کافر کے لئے جنت ہے۔‘‘(صحیح مسلم، الحدیث:۲۹۵۶، ص۱۵۸۲)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع