دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hazrat e Sayyiduna Zubair bin Awwam | حضرت سیدنا زبیر بن عوّام رضی اللہ تعالٰی عنہ

book_icon
حضرت سیدنا زبیر بن عوّام رضی اللہ تعالٰی عنہ

زُبَیر بن عَوَّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ہیں۔([1])

مجاہدین  کے سرخیل:

اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ”مَنْ سَنَّ سُنَّۃً حَسَنَۃً فَعُمِلَ بِہَا کَانَ لَہُ أَجْرُھَا وَمِثْلُ أَجْرِ مَنْ عَمِلَ بِہَا، لَا یَنْقُصُ مِنْ أُجُورِھِمْ شَیْئًا۔“  یعنی جو کوئی اچھا طریقہ ایجاد کرے اور اس پر عمل کیا جائے تو عمل کرنے والوں  کو جس قدر اجر وثواب ملے گا ایجاد کرنےوالے کو بھی اسی قدر اجر ملے گا اور عمل کرنے والوں  کے اجر و ثواب میں  بھی کوئی کمی نہ ہو گی۔([2])

میٹھےمیٹھے اسلامی بھائیو! جب عشقِ مصطفےٰ سے سرشار، سرکارِ نامدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پھوپھی سَیِّدَتُنا صفیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے پسرِ ہونہار رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی حفاظت وحمایت میں  تلوار اٹھائی تو اللہ عَزَّوَجَلَّ کو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا یہ عمل اس قدر پسند آیا کہ تاقیامِ قیامت اِعلائے کلمۃ الحق (دینِ اسلام کی سربلندی) کےلئے تلوار اٹھانے والے تمام مسلمانوں  کا اجروثواب آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے نام لکھ دیا۔چنانچہ،

امام ابو جعفر محب طبری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ (مُتَوَفّٰی۶۹۴ھ) نقل فرماتے ہیں  کہ جب رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت سیِّدُنا زُبَیربِن عَوَّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے جذبۂ سرفروشی سے خوش ہو کر انہیں  اپنی چادر مبارک عطا فرمائی تو اسی وقت حضرت جبرائیل امین عَلَیْہِ السَّلَام یہ پیغام لے کر حاضرِ خدمت ہوئے: یَا رَسُولَ  اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو سلام بھیجا ہے اور ارشاد فرمایا ہے کہ زبیر کو ہماری جانب سے سلامتی کا مژدہ دیجئے اوریہ خوشخبری بھی دے دیجئے کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بعثت سے لے کر قیامت تک جو بھی راہِ خدا میں  جہاد کرے گا اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کا ثواب مجاہدین کے اجرو ثواب میں  کمی کئے بغیر انہیں  بھی عطا فرمائے گا کیونکہ انہوں  نے سب سے پہلے راہِ خدا میں  تلوار نکالی ہے۔([3])

جان دے دو وعدۂ دیدار پر

         نقد اپنا دام ہو ہی جائے گا

محبت کی کسوٹی:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!لمحہ بھر کے لئے ذرا غور تو فرمائیے کہ سیِّدُنا زُبَیر بِن عَوَّام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نےاپنے آقا کی محبت میں  تلوار اٹھائی تو انہیں  اس کا کتنا بہترین صلہ ملا کہ تاقیامت ہر مجاہد کے برابر اجر وثواب حاصل کر لیا اور ایک ہم ہیں  کہ امتی تو حضور نبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ہی ہیں ،  اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی محبت کا دم بھی بھرتے ہیں  مگر کیا ہم نے کبھی خود کو محبت کی کسوٹی پر بھی پرکھا ہے؟ چنانچہ،

حضرت سیِّدُنا ابو عبد اللہ محمد بن سلیمان جزولی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الْوَلِی(مُتَوَفّٰی ۱۶ربیع الاول ۸۷۰ ھ بمطابق ۱۴۶۵ء) نے دَلائلُ الخیرات



[1]    حلیۃ الاولیاء،  الرقم ۶ الزبیر بن العوّام،  الحدیث:۲۸۰، ج۱، ص۱۳۲

[2]    سنن ابن ماجہ،  المقدمۃ،  الحدیث:۲۰۳، ج۱، ص۱۳۴

      الریاض النضرۃ،  الباب السادس الفصل السادس فی ذکر خصائصہ، ج۲، ص۲۷۴[3]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن