30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
معذور بچہ چلنے پھرنے لگا
ڈاکوؤں کی ایک جماعت لوٹ مار کیلئے نکلی،اسی دوران انہوں نے ایک مسافر خانہ میں قیام کیا اور وہاں یہ ظاہر کیا کہ ہم لوگ راہِ خدا کے مسافر ہیں ۔ مسافر خانے کا مالکنیک آدمی تھا اُس نے رضائے الٰہی پانے کی نیت سے ان کی خوب خدمت کی، صبح وہ ڈاکو کسی طرف روانہ ہوگئے اور لوٹ مار کرکے شام کو واپس وہیں آ گئے۔ گزشتہ شب مسافر خانے والے کے جس لڑکے کو چلنے پھرنے سے معذور دیکھا تھا وہ آج بلاتَکَلُّف چل پھر رہا تھا! انہوں نے تَعَجُّب کے ساتھ مسافر خانے والے سے پوچھا: کیا یہ وہی کل والا معذور لڑکا نہیں؟ اُس نے بڑے احترام سے جواب دیا: جی ہاں،یہ وہی ہے۔ پوچھا:یہ کیسے صحتیاب ہوا؟ جواب دیا:یہ سب آپ جیسے راہِ خدا کے مسافروں کی برکت ہے،بات یہ ہے کہ آپ لوگوں نے جو کھایا تھا اُس میں سے کچھ بچ رہا تھا،ہم نے آپ حضرات کا جوٹھا کھانا بہ نیتِ شفا اپنے معذور بچے کو کھلایا اور جوٹھے پانی سے اُس کے بدن پر مالش کی، اللہ پاک نے آپ جیسے نیک بندوں کے جوٹھے کھانے اورپانی کی برکت سے ہمارے معذور بچے کو شفا عطا فرمائی۔جب ڈاکوؤ ں نے یہ سنا تو ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے،انہوں نے روتے ہوئے کہا:یہ سب آپ کے حُسنِ ظن کا نتیجہ ہے ورنہ ہم تو سخت گنہگار لوگ ہیں،سُنو! ہم راہِ خداکے مسافر نہیں بلکہ ڈاکو ہیں، اللہ پاک کی اِس کرم نوازی نے ہمارے دلوں کی دُنیا زیرو ز بر کردی،ہم آپ کو گواہ بنا کر توبہ کرتے ہیں چُنانچہ ان لوگوں نے تا ئب ہو کر نیکی کا راستہ لیا اور مرتے دم تک توبہ پر ثابت قدم رہے۔ (قلیوبی،ص20ملتقطاً)
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے!ڈاکوؤں کے جوٹھے سے معذور بچہ ٹھیک ہو گیا،یہ مسافر خانے کے مالک کی سچی عقیدت کا نتیجہ تھا کہ اُس نے ڈاکوؤں کو راہ خدا کا مسافر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع