30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہوگا تو پھر ہمارا دل عبادت میں کیسے لگ پائے گا؟ ہماری گنا ہوں کی عادت کیسے ختم ہوگی؟ ہمارا ضمیر کیسے بیدار ہو گا؟ عبادات میں خشوع وخضوع کس طرح پیدا ہو گا؟ افسوس! ناجانے دن میں کتنی بار ہم ماں باپ کو جھاڑتے ہیں! اگر کوئی اس لیے ماں باپ کو جھاڑ تا ہے کہ وہ نماز نہیں پڑھتے تو اس کی بھی اِجازت نہیں کیونکہ یہ اُن کا اور اُن کے رَبّ کا معاملہ ہے۔ہمارے لیے حکم یہ ہے کہ ماں باپ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئےجو بھی حکم دیں ہم ان کی اطاعت کریں البتّہ اگر ماں باپ شریعت کی خلاف ورزی کرنے کو کہیں تو اس صورت میں ان کی اطاعت نہیں کی جائے گی۔ یقینًا خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کے ماں باپ اُن سے راضی ہوکر دنیا سے رخصت ہوتے ہیں۔
خوش نصیب لوگ
اَمیرِ اہلِ سنت، مولانا محمد الیاس قادری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ اِرشاد فرماتے ہیں:الحمدُ للہ! ماں باپ کی فرمانبرداری کے حوالے سے میرا دل بہت زیادہ مطمئن ہے اور وہ اس طرح کہ میں نے باپ کا سایہ دیکھا ہی نہیں!غالباًابھی میری عمر ڈیڑھ یا دو سال تھی کہ والد صاحب انتقال فرما گئے تو یوں مجھے والد صاحب سے بات چیت کرنے کا موقع ہی نہیں ملا اُنہیں ناراض کرنا تو دُور کی بات ہے۔ میری والدہ حیات تھیں الحمدُ للہِ! وہ دنیا سے اس حال میں رخصت ہوئیں کہ وہ مجھ سے خوش تھیں۔ کوئی بَعید نہیں کہ آج جو بہت سے لوگوں کی توجّہ میری طرف مَبْذُول ہے یہ میری والدہ کے مجھ سے خوش ہونے کی برکت سے ہو۔
میری والدہ کا انتقال جمعرات کو ہوا تھا لیکن اس سے تین دن پہلے اتوار کو انہیں دِل کا ایک دورہ پڑا تھا، جسے گھر کے اَفراد نہ سمجھ پائے مگر مجھے شک پڑ گیا تھا کہ ہارٹ اٹیک ہوا ہے چنانچہ میں نے گھر والوں کو جمع کرکے اجتماعی طورپر توبہ کروائی اور یوں الحمدُ لِلّٰہ! میری والدہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع