Hazrat Bayazid Bistami
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hazrat Bayazid Bistami رحمۃ اللہ علیہ | حضرتِ بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ

book_icon
حضرتِ بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ
            
چنانچہ آپ کی والدۂ ماجدہ فرماتی ہیں:جس وقت ”بایزید“ میرے پیٹ میں تھے اگر اُن دنوں کوئی مُشْتَبہ چیز(یعنی جس کا حلال وحرام ہونا معلوم نہ ہو) میرے پیٹ میں چلی جاتی تو مجھے اس وقت تک بڑی بےچینی رہتی جب تک کہ میں اپنے حلق میں انگلی ڈال کر قے کرکے اسے نکال نہ دیتی۔( تذکرۃ الاولیاء،1/129) اے عاشقانِ اولیا!حرام تو دُور کی بات ہے اَولیائے کرام رحمۃُ اللہ علیہم مشتبَہ چیزوں سے بھی بچتے تھےجبکہ آج کل صورتِ حال اس قدر نازک ہے کہ جس چیز کا حرام ہونا یقینی ہوتا ہے اس کی بھی کوئی پروا نہیں کی جاتی اور اُسے بھی کھا لیا جاتا ہے جیسا کہ بعض لوگ سودی کاروبار کر کے، رشوت لے کر،ماپ تول میں ڈنڈی مارکر اور کاروبار میں جھوٹ بول کر حرام کماتے اور کھاتے ہیں ۔ یونہی بہت سے لوگ دورانِ ملازمت ڈیوٹی پوری نہیں کرتے لیکن تنخواہ پوری لیتے ہیں اور اُسے بغیر ڈکار لئےہضم کر جاتے ہیں اور انہیں اس بات کا احساس بھی نہیں ہوتا کیونکہ ان کے ضمیر مُردہ ہو چکے ہوتے ہیں ۔

والدہ کی خدمت

حضرتِ سَیِّدُنا بایزید بسطامی رحمۃُ اللہ علیہ اپنی والدۂ ماجدہ کے بہت زیادہ فرمانبردار تھے اسی کی برکت سے اللہ پاک نے انہیں بڑا بلند مقام عطا فرمایا تھا چنانچہ آپ رحمۃُ اللہ علیہ اپنے بارے میں خود اِرشاد فرماتے ہیں:مجھے اللہ پاک نے جو اتنی عظمت و شان عطا فرمائی ہے اس کی وجہ یہ ہےکہ میں نے اپنی والدہ کی بہت خدمت کی ہے ۔(تذکرۃ الاولیاء، 1/132ماخوذاً) حضرتِ سَیِّدُنا بایزید بسطامی رحمۃُ اللہ علیہ اپنی والدہ کے اتنے فرمانبردار تھے کہ اس کی مثال بہت کم ملتی ہے،اس بارے میں آپ رحمۃُ اللہ علیہ کا ایک وَاقعہ پیشِ خدمت ہے ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن