30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پیشاب میں خون
اے عاشقانِ اولیا!جہاں سَیِّدُنا بایزید بسطامی رحمۃُ اللہ علیہ کے مَدارج بہت اعلیٰ ہیں وہیں ان کی ندامتیں اور رِقّتیں بھی بڑی متأثر کُن ہیں چنانچہ آپ رحمۃُ اللہ علیہ ایک رات اپنے گھر کی چھت پر تشریف لے گئے اور دیوار پکڑ کر پوری رات خاموش کھڑے رہے جس کی وجہ سے آپ کے پیشاب میں خون آنے لگا۔لوگوں نے سبب دریافت کیا تو اِرشاد فرمایا: اس کی دو وجہیں ہیں، پہلی یہ کہ آج میں اللہ پاک کی عبادت سے محروم رہا کیونکہ مجھ سے رات میں عبادت نہ ہوسکی۔ دوسری یہ کہ بچپن میں مجھ سے ایک گناہ سرزد ہوگیا تھا چنانچہ میں ان دونوں چیزوں سے اس قدر خوف زدہ تھا کہ میرا دل خون ہوگیا اور پیشاب کے راستے خون آنے لگا ۔(تذکرۃ الاولیاء، 1/133ملتقطاً)
پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! ہم رات بھر غافل ہو کر سوئے رہتے ہیں جبکہ اللہ پاک کے نیک بندے اپنی راتیں عبادت میں گزارتے تھے۔ سَیِّدُنابایزید بسطامی رحمۃُ اللہ علیہ نے دوسری وجہ یہ بیان فرمائی کہ بچپن میں مجھ سے ایک گناہ سرزد ہوگیا تھا۔ یاد رکھیے! نابالغ کا گناہ قابلِ شمار نہیں ہوتالیکن اس کے باوجود سَیِّدُنا بایزید بسطامی رحمۃُ اللہ علیہ کس قدر خوفزدہ تھےکہ پیشاب کے راستے خون آنے لگا! ہم بالغ،سمجھ دار اور اس چیز کا شعور رکھنے کے باوجود کہ فلاں کام گناہ اور اللہ پاک کی نافرمانی ہے کُھلے بَندوں (یعنی بے دھڑک) اور عَلَی الْاِعْلان کرتے ہیں اور کسی کی مجال نہیں کہ ہمیں روک ٹوک کر سکے۔ہم نمازِ فجر کے وقت سوئے رہتے ہیں اور ہمیں اس بات کا احساس نہیں ہوتا کہ گھر اور محلےکے افراد کو ہمارے نماز نہ پڑھنے کا پتاچل جائے گا۔ ظاہر ہے جب اللہ پاک کا ڈر نہ رہا تو کسی اور سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع