Hazrat Bayazid Bistami
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hazrat Bayazid Bistami رحمۃ اللہ علیہ | حضرتِ بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ

book_icon
حضرتِ بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ
            
اے عاشقانِ اولیا!دیکھا آپ نے! سَیِّدُنا بایزید بسطامی رحمۃُ اللہ علیہ نے 30 سال تک رِیاضتِ نفس کی پھرجا کر انہیں ایک مقام حاصل ہوا جبکہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہمیں ایک دم ہی سب کچھ حاصل ہو جائے اور ایک دم ہی سب کچھ سیکھ لیں ، بعض اوقات دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے والوں کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جلد اَز جلد مُبَلِّغ بن جائیں۔دیکھیے! بچہ ابھی بولنا سیکھے اور کہے کہ میرے ہاتھ میں میٹرک کی سند آ جائے تو ایسا ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے اسے دس سال تک محنت کرنا پڑے گی تب جاکر میٹرک کی سند حاصل ہوگی ۔

اسلامی فوج کی مدد

سیِّدُنابایزید بسطامی رحمۃُ اللہ علیہ ولایت کے اعلیٰ درجے پر فائز، صاحِبِ کرامت بزرگ تھے، چنانچہ ایک مرتبہ ملکِ روم میں مسلمانوں کی کُفّار سے جنگ ہوئی تو اسلامی فوج پسپا ہونے لگی، مسلمانوں کی فوج میں شریک ایک فوجی سَیِّدُنا بایزید بسطامی رحمۃُ اللہ علیہ کا بڑا مُعْتَقِد تھا ،بےساختہ اس کی زبان سے نکلا: یاشیخ بایزید! اِمداد فرمائیے (1) اُسی وقت ایک خوفناک آگ نمودار ہوئی، لشکرِ کُفّار فرار ہونے لگا اور مسلمانوں کو فتح نصیب ہوئی۔ (تذکرۃ الاولیاء، 1/146ملتقطاً)
1…اگرشیطان یہ وسوسہ دلائے کہ مدد صرف اللہ پاک ہی کر سکتا ہے، سَیِّدُنا بایزید بسطامی رحمۃُ اللہِ علیہ پکارے جانے پر کس طرح کسی کی مدد کر سکتے ہیں؟تو اس طرح کے وسوسوں کی کاٹ کےلیے 20 صفحات پر مُشْتَمِل امیرِ اہلِ سنت مولانا محمد الیاس عطّاری قادری رضوی دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کے رسالے ”جنّات کا بادشاہ“ کا مطالعہ کیجئے۔(شعبہ بیاناتِ امیرِ اہلِ سنت)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن