30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مفتی صاحب کو کمال کا بدلہ مِلا
حضرتِ الحاج مفتی احمد یار خان نَعیمی رحمۃُ اللہ علیہ نے صحابیِ نبی، کاتِبِ وحی حضرتِ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی عظمت و شان پر قرآنی آیات و اَحادیثِ مُبارکہ پر مشتمل جو مُبارک کتاب بنام’’امیر معاویہ رضی اللہ عنہ پر ایک نظَر“ لکھی ہے، یہ مُختصر اور بڑی ایمان افروز کتاب ہے، ہر ایک کو پڑھنی چاہئے، اِن شاءَ اللہ پڑھ کر ایمان تازہ ہوجائے گا۔ مفتی احمدیار خان صاحب رحمۃُ اللہ علیہ دَلائل کے بادشاہ ہیں، اللہ پاک ان پر کروڑوں رحمتیں نازِل فرمائے! یہ سُنّیوں کے بہت بڑے مُحسِن ہیں، مفتی صاحب کو اِس کتاب کی ایسی بَرَکت مِلی کہ بس کمال ہوگیا چنانچہ سیرت نِگاروں نے لکھا ہے کہ مفتی احمد یار خان رحمۃُ اللہ علیہ کو بارگاہِ رسالت سے حضرتِ امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں کتاب لکھنے پر ایسا شاندار انعام ملا کہ ہمارے پیارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو اپنے اِس پیارے صحابی کی شان و عظمت بیان کرنے پر بڑی خوشی ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے خواب میں تشریف لاکر مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُ اللہ علیہ سے ارشادفرمایا:’’تم نے میرے صحابی کی عزّت بچانے کی کوشِش کی ہے ، اللہ تمہاری عزّت بچائے گا۔‘‘( حالاتِ زندگی حکیم الاُمّت، ص127ملخصاً)
لیتا ہوں اس لیے تو میں نامِ معاویہ میں ہوں غلام اِبنِ غلامِ معاویہ
اے عاشقانِ صحابہ واہلِ بیت! بدقسمتی سے آج اس فرمان ِعالیشان:’’ جس نے اپنے بھائی کی عزّت بچائی اللہ پاک اُسے قِیامت کے دن جہنّم کی آگ سے بچائےگا۔‘‘ پر عمل بہت کم ہے۔ ہمارے سامنے کسی کی بُرائی کی جارہی ہوتو برائی جاننے کے باوُجود ہم برائی سُن کر سَر ہِلا رہے ہوتے ہیں۔ جب کسی مسلمان کی غیبت کی جارہی ہو تو اگر ممکن ہو اور کسی طرح کا کوئی فساد نہ ہوتا ہو تو اس مسلمان کی عزّت کو بچانا چاہئے اور جو غیبت کر رہاہے اس کو روکنا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع