دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hazrat Ameer e Muawiya رضی اللہ عنہ | حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ

یا اِلہٰی! مَحَبَّتِ امیر ِمعاویہ رضی اللہ عنہ پر جینا مرنا نصیب ہو

book_icon
حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ
            

یا اِلہٰی! مَحَبَّتِ امیر ِمعاویہ رضی اللہ عنہ پر جینا مرنا نصیب ہو

صحابیِ نبی،کاتبِ وحی، حضرت ِامیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شانِ عظمت نشان میں تیسری صَدی سے اَب تک عرب و عَجم کے کئی بڑے بڑےعلمائے کِرام نے کتابیں لکھیں ، کروڑوں حَنْبَلِیوں کے امام، حضرتِ امام احمد بن حنبل رحمۃُ اللہ علیہ نے دُعا مانگی: اللہ پاک ہمیں حضرتِ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی محبّت میں موت عطا کرے۔ (شذرات الذہب فی اخبار من ذہب،1/270) امام احمد بن حَنْبَل رحمۃُ اللہ علیہ چار مشہور مُجْتَہِدِین(1)میں سے ایک ہیں، ان کے ماننے والوں کو حنبلی کہا جاتا ہے، یہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی محبت میں اللہ پاک سے دعا کررہے ہیں کہ اللہ پاک ہمیں حضرت امیر ِمُعاوِیہ رضی اللہ عنہ کی محبت میں موت عطاکرے۔ (یعنی زندگی تو ان کی محبت میں گزار ہی رہے تھے ان کی محبت میں اِنتِقال فرمانا بھی چاہتے تھے۔ سُبْحٰنَ اللہ! ) حدیثِ پاک میں ہے:” اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ اَحَبَّ “ یعنی جو جس سے محبت کرے گااُس کا حَشْر اُسی کے ساتھ ہوگا۔(ترمذی،4/172،حدیث:2392 ملتقطاً) ہر صحابیِ نبی اور اہلِ بیت ِ اَطہار کے فرد سے محبّت ہونی چاہئے، اللہ پاک ان کی محبّت میں ہمیں ایمان و عافیت کے ساتھ مدینے میں جامِ شہادت نصیب کرے۔ اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلهٖ وسلّم

مسلمان کی عزّت کی حفاظت کی فضیلت

صحابیِ نبی حضرتِ ابودَردا رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو فرماتے سنا کہ ’’جس نے اپنے بھائی کی عزّت بچائی اللہ پاک اُسے قِیامت کے دن جہنّم کی آگ سے بچائےگا، پھر رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے یہ آیتِ مُبارکہ تِلاوت فرمائی:
[1] … مُجْتَہِد وہ ہے جس میں اس قدر عِلمی لیاقت اور قابلیت ہو کہ قرآنی اشارات ورُموز کو سمجھ سکے اور کلام کے مقصد کو پہچان سکے اور اس سے مسائل نکال سکے ، ناسخ و مَنْسوخ کا پورا علم رکھتا ہو ۔ علمِ صرف و نحو، بلاغت وغیرہ میں اس کو پوری مَہارت حاصل ہو ، احکام کی تمام آیتوں اور حدیثوں پر اس کی نظر ہو۔(اعلیٰ حضرت سے سوال جواب ، ص 44)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن