دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hazrat Ameer e Muawiya رضی اللہ عنہ | حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ

پہلے بادشاہِ اسلام

book_icon
حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ
            
یارسولَ اللہ ! صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کیامیں اُن میں سے ہوں؟ غیب کی خبر دینے والے پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: تم اُن میں سے ہو۔(بخاری،2 / 288، حدیث:2924) میرے آقااعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ یہ حدیثِ پاک لکھنے کے بعد فرماتے ہیں:اور یہ بات معلوم ہے کہ یہ جنگ مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ، حضرت ِعثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کے زمانہ ٔخِلافت میں حضرتِ معاویہ رضی اللہ عنہ کی نگرانی میں ہو ئی تھی۔(عمدۃ القاری،10/242، تحت الحدیث:2924) لہٰذا ثابت ہوا کہ حضرتِ معاویہ رضی اللہ عنہ اُن لوگوں میں سے ہیں، جن کے لیے جنّت واجِب ہوئی اور آپ رضی اللہ عنہ تواُس لشکر کے اَمیر(یعنی سِپہ سالا ر اور چیف) تھے۔(تعليقات امام اہل السنۃ على العلل المتناہیۃ، ص5، مخطوط) آپ کی یہ شان تھی ۔

پہلے بادشاہِ اسلام

امامِ اہلِ سنّت،سیّدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: حضرت امیرِمعاویہ رضی اللہ عنہ تو اَوّل مُلُوکِ اِسلام اور سلطنتِ محمّدیہ کے پہلے بادشاہ ہیں۔ اسی کی طرف توراتِ مُقَدَّس میں اِشارہ ہے کہ: ” مَوْلِدُهُ بِمَكَّةَ، وَمُهَاجَرُهُ بِطَيْبَةَ، وَمُلْكُهُ بِالشَّامِ “ یعنی وہ آخِر ی نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم مکّے میں پیدا ہوگا اور مدینے کو ہجرت فرمائے گا اور اس(آخِری نبی) کی سلطنت شام میں ہوگی۔ ( المستدرک،3/526، حدیث: 4300 ملتقطاً) (پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ظاہِری طور پرشام میں بادشاہت نہیں فرمائی، امامِ اہلِ سنّت آگے فرماتے ہیں : ) تو امیر معاویہ( رضی اللہ عنہ ) کی بادشاہی اگرچہ سلطنت ہے مگر کس کی؟ محمد رسولُ اﷲ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی۔ ( فتاویٰ رضویہ، 29 / 357) مُسلّم الثُّبوت ہے فضیلتِ معاویہ عَیاں ہے شَمس کی طرح کرامت ِ معاویہ صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی الله علٰی مُحَمَّد

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن