30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تَعارُفِ حضرتِ امیرِمُعاویہ رضی اللہ عنہ
صحابیِ نبی، کاتبِ وحی(یعنی وحی لکھنے والے)، اسلامی حکومت کے پہلےبادشاہ حضرتِ سیّدنا امیرمُعاویہ رضی اللہ عنہ کا مُبارک نام ’’ مُعاوِیہ‘‘ ، کُنیت ’’ابوعبدُالرَّحمٰن‘‘ ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ کا لَقَب ’’نَاصِرٌ لِدِیْنِ اللہ ‘‘(یعنی اللہ پاک کے دین کے مددگار) اور’’نَاصِرٌ لِحَقِّ اللہ ‘‘ (یعنی اللہ پاک کے حق کے مدد گار) ہے ۔
( تاريخ الخمیس،2 / 291۔ سیر اعلام النبلاء،4 / 285)
خاندانِ مولیٰ علی میں نامِ معاویہ
اَلحمدُ لِلّٰہ ! ہمیں سب صحابہ و اہلِ بیت علیہمُ الرّضوان سے پیار ہے بلکہ ہم ان سے نسبت رکھنے والی ہر ہرچیز سے بھی مَحبّت رکھتے ہیں۔ حضرتِ سیّدناامیرِمعاویہ رضی اللہ عنہ کے نام کے بارے میں کچھ دِلچسپ باتیں سُنئے اور جھومئے:
شارِحِ بُخاری حضرت علّامہ بدرُالدّین محمود بن احمد عَینی حَنَفی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ’’معاویہ‘‘نام کے20سے زائد صحابۂ کِرام ہوئےہیں۔( عمدۃ القاری،2/ 69،تحت الحدیث:71) کئی تابِعینِ کِرام رحمۃُ اللہ علیہ م کانام بھی ’’معاویہ ‘‘تھا بلکہ خاندانِ مولیٰ علی شیرِ خدا رضی اللہ عنہ میں بھی یہ نام موجود تھا جیساکہ مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ، حضرتِ علیُّ المُرْتضیٰ ( رضی اللہ عنہ ) کے محترم بھائی حضرتِ سیّدناجعفرطَیّار ( رضی اللہ عنہ ) کے ایک بیٹے کا نام عبدُ اللہ رضی اللہ عنہ ہےجو کہ صحابیِ نبی ہیں۔ اُن کےبیٹے کا نام ’’معاویہ‘‘ رحمۃُ اللہ علیہ تھا۔
(انساب الاشراف لبلاذری، 2/319 ملخصاً)
ہم نے تو دیکھنی ہے فَقَط نسبتِ نبی ہے اُن کے قُرب والوں میں نامِ معاویہ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی الله علٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع