دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hazrat Ameer e Muawiya رضی اللہ عنہ | حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ

book_icon
حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ
            
علیہ واٰلہٖ وسلم کے پیچھے حضرتِ علی رضی اللہ عنہ اور ان کے پیچھے حضرتِ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ تھے، تینوں حضرات اس طرح کھڑے تھے کہ حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی دائیں (یعنی سیدھی) جانب حضرت علی اور امیرمعاویہ رضی اللہ عنہم ا تھے، حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اور حضرتِ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ خاموش تھے، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ناراضی کی حالت میں مجھ سے ارشاد فرمایا:’’جھگڑا میرا اور امیر معاویہ کا تھا، اس میں تمہیں دَخْل دینے کا کیا حق حاصل ہے ؟‘‘آپ نے یہی جملہ تین مرتبہ فرمایا،میں نے مُعافی مانگی، لیکن کوئی جواب نہ مِلا، پھر تینوں حضرات تشریف لے گئے، اس واقِعے کے چھ ماہ بعد تک حضرت قبلہ میاں صاحب شرقپوری رحمۃُ اللہ علیہ اور قبلہ والِدِی و مُرشِدی سرکار حضرت کَیلَیانوالہ شریف رحمۃُ اللہ علیہ کی زیارت نصیب نہ ہوئی اور ہرقِسم کا روحانی فیض بند رہا، یہاں تک کہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی اور فیض کا سلسلہ (دوبارہ)جاری ہوگیا۔ (دُشمنانِ امیر معاویہ کا علمی محاسبہ ،1/380 بتغیر ٍقلیلٍ) اے عاشقانِ صحابہ واہلِ بیت!اس واقعے سے بُزُرگوں کی عاجِزی پتا چلی،کیونکہ ہم سے اگر کوئی ایسی غلطی ہوجائے تو ہم کسی کو نہیں بتاتے ،یہ اللہ والوں کی شان ہےاور یہ بھی پتا چلا کہ جو اللہ والے ہوتے ہیں وہ اپنی بھول پر قائم نہیں رہتے،اگر کسی ولیُّ اللہ سے غلطی ہوجائےیا گناہ بھی ہوجائے( کیونکہ ان سے گناہ ہوسکتا ہے،یہ معصوم نہیں ہوتے) تو یہ اس گناہ پر قائم نہیں رہتے بلکہ توبہ کرلیتے ہیں ۔ اللہ ربُّ العِزّت کی اُن پر رَحمت ہو اور اُن کے صدقے ہماری بے حساب مَغفِرت ہو۔ اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلهٖ وسلّم وہ جس سے رُوٹھ جائیں تو رسول اُس سے رُوٹھ جائیں نبی سے اس طرح کی ہے قَرابتِ معاویہ صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی الله علٰی مُحَمَّد

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن