30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مولا علی کا تم نے ہمیشہ اَدب کیا کرتے رہے علی بھی ہیں شفقت معاویہ
نامِ معاویہ پہ بھی بے جاہے اعتراض فرمایا خود نبی نے سَماعت معاویہ
بے شک معاویہ سے ہے بَرتَر علی کی شان رکھتے نہیں ہیں ان سی فضیلت معاویہ
پَر یہ زباں درازی کی ہرگز نہیں دلیل ہرگز نہیں ہیں قابلِ نفرت معاویہ
حق ہے کہ اِجتہادی خَطا جنگ میں ہوئی حیدر ہی حق پہ تھے نہ کہ حضرت معاویہ
پَر ہیں صحابہ وعدۂ حسنیٰ میں سب کے سب حضرت علی ہوں یاکہ ہوں حضرت معاویہ
دونوں جہاں میں اس کا تو بیڑا ہی پار ہے تم سے ہے جس کو سچی محبّت معاویہ
فضلِ خدا سے وہ نہ جہنم میں جائے گا ہے دل میں جس کے آپ کی عزّت معاویہ
ہوجائے مجھ کو خیر سے دیدار آپ کا کُھل جائے کاش میری بھی قسمت معاویہ
عشقِ نبی میں کاش میں تڑپا کروں سَدا ایسی نگاہ کیجئے حضرت معاویہ
ایماں پہ موت آئے مدینے میں خیر سے کردو دُعا خدا سے یہ حضرت معاویہ
عطّار کو تمہاری غلامی پہ ناز ہے محشر میں کام دے گی یہ نسبت معاویہ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی الله علٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع