30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
زبردستی کسی سے روپیہ لینا شرعاً جائز نہیں ہے۔اگر میں اس مشورے پر عمل کرلیتا تو غیر شرعی کام کے ساتھ ساتھ یہ بھی ہوتا کہ لوگ ہَڑا ہُڑی اور شور شرابا کر کے چلے جاتے کہ ہم اجتماع میں نہیں آتے ۔
کئی لوگ مجھے لمبے لمبے لیٹر لکھ کر مشورے دیتے اور کئی حکم نامے جاری کرتے تھے کہ یوں ہونا چاہئے یا یوں کرلو۔ اگر میں ناتجربہ کار،غُصیلے اور چلتے پِھرتے ہر شخص کے مشورے پر عمل کرتا تو آج دعوتِ اسلامی کا جتنا کام دنیا بھر میں اللہ پاک کی رحمت سے پھیلا ہوا ہے شاید اتنا نہ پھیلتا اور نہ ہی مدنی چینل کی بہاریں دنیا بھر میں ہوتیں،کیونکہ مجھے ملنے والے بہت سے مشورے مُشیروں کے تجربے سے ہَٹ کر ہوتے تھے،جبکہ میں نے اپنے کام کی جب دُکان چَلائی تو پتا چلا کہ گاہک کو کیسے ڈِیل کرنا ہے۔ مِثال کے طور پر اگر کوئی مَزدور نا تجربہ کار دکان والے کو بولے کہ گاہک کو منہ چَڑھا کر بات کرکے ڈیل کرو! تو آپ ہی بتائیں کہ اس طرح گاہک کیسے مُطمئِن ہوگا؟ بلکہ تجربے کار دکان والا گاہک کو مُطمئِن کرنے کے لئے اس طرح بات کرے گا کہ ”بھائی صاحب! پلیز، سَرسَر، جناب“ وغیرہ۔ میں نے یہ مثال سمجھانے کےلئے دی کہ مجھے اپنے کام کا بہت تجربہ تھاالبتہ بعض لوگوں کے مشورے جو سمجھ آتے تھے میں قبول کرلیتا تھا۔بَہرحال ہم دینی کام کرتے کرتے کئی مُلکوں میں پہنچ گئے ہیں اور اللہ کی رحمت سے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے پیچھے پیچھے اِن شاءَ اللہ جنّت میں بھی جائیں گے۔
منقبتِ امیر ِمعاویہ رضی اللہ عنہ
رب کی ہو تم پہ ہر گھڑی رحمت معاویہ اور مصطفٰی کی نظرِ عِنایت معاویہ
دل میں ہے میرے آپ کی الفت معاویہ یہ ہے خدا کی مجھ پہ عِنایت معاویہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع