دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Hazrat Ameer e Muawiya رضی اللہ عنہ | حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ

امیرِاہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کا دَردِ دل

book_icon
حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ
            

امیرِاہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کا دَردِ دل

علم کی کمی یا پھر کسی اور وجہ سے بعض لوگ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ پر قِیل و قَال کرتے رہے ہیں اورعلمائے حق امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا دِفاع کرتے رہے ہیں۔ مَعاذَ اللہ! آج بھی ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو صرف تاریخ کے واقعات لے کر حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو بُرا بَھلا کہتے ہیں جبکہ ایک دینی طالبِ علم بھی اس بات کو جانتا ہے کہ قرآن و حدیث کے مقابلے میں تاریخ نہیں لائی جاسکتی۔ مجھے(یعنی امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کو) ایسے لوگوں پر رحم آتا ہے کہ یہ لوگ قیامت میں رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کو کیا مُنہ دکھائیں گےکہ جس کو سرکار نے کاتبِ وحی بنایا، جس کے لکھے پر اِعتِبار کیا، اس کے پیچھے پڑتے ہیں، اگرچہ کاتبِ وحی (یعنی وحی لکھنے والے) یہ ایک نہیں تھے اَوربھی صحابہ ٔ کرام علیہمُ الرّضوان تھے، قرآنِ کریم کی کتابت میں حضرتِ امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ کا بھی حصّہ ہے، ہم سب ان کی لکھی ہوئی وحی پڑھتے ہیں، ایسی قابلِ بھروسا شخصیت کہ جن کےلکھے ہوئے قرآن کو امّت نے قبول کیا، ان پر ساری امّت اعتماد کررہی ہے، ان کے بارے میں لوگ کہتے ہیں کہ یہ یزید کے باپ تھے اب ایسے لوگ حضرتِ نوح علیہ السّلام کے متعلق کیا کہیں گے؟ ان کا بھی ایک لڑکا تھا، قرآن نے فرمایا کہ وہ تمہارا بیٹا ہی نہیں ہے،جب طوفانِ نوح آیا تو وہ لڑکا کہنے لگا کہ میں پہاڑ پر چڑھ کر اپنے آپ کو بچالوں گا، چنانچہ پہاڑ پر چڑھ کر غار میں چُھپ گیا،پانی وہاں پہنچا اور وہیں اس کو غرق کردیا۔ اس پر مَعاذَ اللہ کوئی نوح علیہ السّلام کو بولے کہ اس کی تربیت کیوں نہ کی؟ مَعاذَ اللہ! لہٰذا اگر بیٹا بُرا ہو تو اس کی وجہ سے باپ کو بُرا بھلا کہنا توبہ اَسْتَغْفِرُ اللہ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن