30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی محفل میں جو شیرینی بٹتی ہے اس کو بھی ہم تبرک بولتے ہیں کہ یہ نسبت والی چیزیں ہیں۔
حضرتِ امیرِمعاویہ رضی اللہ عنہ کے آخری الفاظ
صحابیِ نبی ،کاتبِ وحی، حضرتِ سیّدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے آخری وقت میں اپنے گھروالوں کو کچھ یوں نیکی کی دعوت دی:’’ اللہ پاک سے ڈرتے رہو کیونکہ جو اس سے ڈرتا ہے اللہ پاک اُسے اپنی اَمان(یعنی حفاظت) میں رکھتا ہے اور اس سے نہ ڈرنے والوں کے لئے کوئی پناہ گاہ نہیں۔‘‘ (یعنی جو اللہ سے نہیں ڈرتا اس کی حفاظت کی کوئی صورت نہیں ہے،برباد ہے وہ، بس یہ جملہ آپ نے فرمایا) یہ فرماتے ہی آپ انتقال فرماگئے۔ (الکامل فی التاریخ،3 /370) اللہ اکبر ! صحابیِ نبی،کاتِبِ وحی حضرتِ سیّدنا اَمیر معاویہ رضی اللہ عنہ دنیا سے جاتے جاتے نیکی کی دعوت دیتے گئے ۔ آپ کی وفات شریف شام (Syria)کے مشہور شہر’’دِمَشق‘‘ میں 78 سال کی عمر میں جمعرات کے دِن، ماہِ رجب میں 60سِنِ ہجری کو ہوئی۔(فیضان امیر معاویہ، ص246)
صحابہ کا گدا ہوں اور اہلِ بیت کا خادِم یہ سب ہے آپ ہی کی تو عِنایت یا رسولَ اللہ
(وسائل بخشش ، ص330)
ہر صحابیِ نبی! جنّتی جنّتی سب صحابیات بھی ! جنّتی جنّتی
چاریارانِ نبی جنّتی جنّتی حضرتِ صدّیق بھی جنّتی جنّتی
اورعمرفاروق بھی جنّتی جنّتی عثمانِ غنی جنّتی جنّتی
فاطمہ اورعلی جنّتی جنّتی ہیں حَسن حُسین بھی جنّتی جنّتی
والدینِ نبی جنّتی جنّتی ہر زوجۂ نبی جنّتی جنّتی
اورابوسُفیان بھی جنّتی جنّتی ہیں معاویہ بھی جنّتی جنّتی
(وسائل فردوس، ص53)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی الله علٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع