30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہو کر م ہو عطا حضرتِ معاوِیہ خاتِمہ ہو بَھلا حضرتِ معاوِیہ
خوب رُو خوش اَدا حضرتِ معاوِیہ خوش نُما خوش لِقا حضرتِ معاوِیہ
مُخلِص و باوَفا حضرتِ معاوِیہ باعمل بے رِیا حضرتِ معاوِیہ
ہم دَمِ باوَفا حضرتِ معاوِیہ بااَدب باحیا حضرتِ معاوِیہ
جنّتی بے شُبہ حضرتِ معاوِیہ باخدا باصَفا حضرتِ معاوِیہ
(وسائلِ فردوس، ص57)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی الله علٰی مُحَمَّد
صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان کے بارے میں عقیدہ
سِیالویہ سلسلے کے عظیم بُز ُرگ حضرتِ خواجہ شمسُ الدّین سِیالوی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: جب تک تمام صحابَۂ کرام علیہمُ الرّضوان کے بارے میں اِعْتِقاد (یعنی عقیدہ)دُرُست نہ ہو اس وقت تک ایمان کامِل(Complete) نہیں ہوتا ۔( مرآت العاشقین(مترجم)، ص 183)
اے خدائے مصطفیٰ! ایمان پر ہو خاتمہ مَغفِرت کر! واسطہ اَصحاب و اہلِ بیت کا
یااِلٰہی! شکریہ عطّارؔ کو تو نے کیا شعر گو، مِدحَت سَرا اصحاب و اہلِ بیت کا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی الله علٰی مُحَمَّد
حضرتِ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے خِلاف ایک لفظ
غَزالیِ زماں حضرتِ علّامہ سیّد احمد سعید کاظِمی شاہ صاحب رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: میں حضرتِ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے خلاف ایک لفظ بھی تصوّر میں نہیں لاسکتا اور نہ زبان سے کہنا جائز سمجھتا ہوں وہ صَحابیِ رسول ہیں ۔( خطبات کاظمی ، 3/ 300) اللہ پاک کی ان پر رَحمت ہو اور اُن کے صدقے ہماری بے حساب مَغفِرت ہو۔
اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلهٖ وسلّم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع